سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بھارت (بی ایچ) سیریز رجسٹریشن مارک کو ضابطہ بندکرنے کے قواعد وضوابط سے متعلق ترامیم کی مشتہری کی غرض سے اطلاع  نامہ جاری

Posted On: 16 DEC 2022 9:50AM by PIB Delhi

سڑک  ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں  کی وزارت (ایم اوآرٹی ایچ ) نے بھارت (بی ایچ ) سیریزرجسٹریشن مارک یا مارکہ کو ضابطہ بندکرنے سے متعلق  قواعد وضوابط  سے متعلق ترامیم کی مشتہری کی غرض سے ، مورخہ 14دسمبر 2022کو ایک اطلاع نامہ جی ایس آر-879(ای) جاری  کیاہے ۔ایم او آرٹی ایچ نے بموجب جی ایس آر 594(ای) مورخہ 26؍اگست 2021 (بی ایچ ) سیریزرجسٹریشن مارک یامارکہ متعارف کرایاہے ۔ ان قواعد وضوابط  کے نفاذ کے عرصہ کے دوران ، بی ایچ سیریز ایکونظام کو مستحکم بنانے کے مقصد سے ، کئی ریپریزنٹیشن  موصول ہوئے ہیں ۔

بی ایچ سیریز کے نفاذکے دائرہ اثرکو وسیع کرنے کے ساتھ انھیں مزید بہتربنانے کی کوشش کی خاطر، ایم اوآرٹی ایچ نے درج ذیل کلیدی خصوصیات کے حامل  نئے قواعد وضوابط تجویز کئے ہیں ۔

  1. بی ایچ سیریز رجسٹریشن مارک کی حامل موٹرگاڑیوں  کی ملکیت کو دوسرے اشخاص تک منتقلی ، جوبی ایچ سیریز کے لئے اہل یا نااہل ہیں ، میں سہولت پیداکی گئی ہے ۔
  2. سردست باضابطہ رجسٹریشن مارک کی حامل موٹرگاڑیوں کو بی ایچ سیریز رجسٹریشن مارک میں بھی منتقل کیاجاسکتاہے ۔ اس کے لئے ضروری ٹیکس کی ادائیگی  کرنی ضروری ہے ، تاکہ بی ایچ سیریز رجسٹریش مارک کے لئے اہل بننے والے افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے ۔
  3. شہریوں کی زندگی میں مزید سہولت  پیداکرنے کی غرض سے ، ضابطوں 48میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے ، تاکہ بی ایچ سیریز کے لئے درخواستیں جمع کرانے میں لچک فراہم کی جاسکے ۔ یہ درخواستیں یا تھو رہائش گاہ پر یاکام کی جگہوں پر جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
  4. نجی شعبے کے ملازمین کے ذریعہ جمع کرائے جانے والے ورکنگ سرٹیفکیٹ کو مزید مستحکم بنایاگیا ہے تاکہ اس کے بیجا اورغلط استعمال  سے بچاجاسکے ۔
  5. اپنے آفیشیل شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ ، سرکاری ملازمین اب ، اپنے سروس سرٹیفکیٹ  کی بنیاد پر بھی بی ایچ سیریز رجسٹریشن مارک حاصل کرسکتے ہیں ۔

گزیٹ نوٹیفکیشن  ملاحظہ فرمانے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -13887



(Release ID: 1884016) Visitor Counter : 125