وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے جناب بھوپیندر بھائی پٹیل کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 12 DEC 2022 3:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب بھوپیندر بھائی پٹیل کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

’’گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جناب بھوپیندر بھائی پٹیل کو مبارکباد۔ میں ان سبھی حضرات کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے بطور وزراء حلف لیا ہے۔ یہ ایک توانائی سے بھرپور ٹیم ہے جو گجرات کو ترقی کی مزید نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔‘‘

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13698



(Release ID: 1882768) Visitor Counter : 86