وزارتِ تعلیم
'کاشی تمل سنگم' میں شرکت کرنے والے تامل مندوبین کے آٹھویں گروپ نے ہنومان گھاٹ پر مقدس غوطہ لگایا
ہاکی اور فٹ بال میچوں میں حصہ لینے کے لیے حکومت ہند کے تامل ناڈو کے ایتھلیٹ کا پہلا گروپ وارانسی پہنچا
Posted On:
07 DEC 2022 5:17PM by PIB Delhi
تامل وفد کے آٹھویں گروپ نے ایک ماہ تک جاری رہنے والے ’’تمل سنگم‘‘ کے دوران گنگا ندی کے کنارے’’ ہنومان گھاٹ ‘‘ پر مقدس غوطہ لگایا۔ اس گروپ میں زیادہ تر تمل ناڈو کے کاروباری افراد شامل تھے۔وارانسی میں ’ہنومان گھاٹ‘ کو پہلے’ رامیشورم گھاٹ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وارانسی میں اس گھاٹ پر سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔ اس گھاٹ کے آس پاس کے علاقے میں کیرالہ مٹھ، کانچی شنکر مٹھ، شرنگار مٹھ وغیرہ جیسے جنوبی ہندوستانی مٹھ بڑی تعداد میں واقع ہیں۔
وفد کے اراکین نے 'ہنومان گھاٹ' پر واقع قدیم مندر میں پوجا کی اور 'ہنومان گھاٹ' کے قریب سبرامنیم بھرتیار کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔
حکومت ہند میں ملازمت کرنے والے تمل ناڈو کے ایتھلیٹس کی پہلی کھیپ آج صبح سویرے وارانسی میں جاری’’کاشی تمل سنگم‘‘ میں ہاکی اور فٹ بال میچوں میں حصہ لینے کے لیے پہنچے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے 8 سے 15 دسمبر 2022 تک بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کیمپس میں 8 روزہ’’اسپورٹس سمٹ‘‘ کا انعقاد کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
Uno:13440
(Release ID: 1881635)