سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے این ایچ اے آئی اور مہا میٹرو کو ناگپور میں طویل ترین ڈبل ڈیکر پل (3.14 کلو میٹر) کی واحد ستون کے ذریعے تعمیر پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے پر مبارکباد دی ہے، اس میں ہائی وے فلائی اوور اور میٹرو ریل دونوں شامل ہیں
Posted On:
05 DEC 2022 4:31PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کئی ٹوئیٹ کر کے این ایچ اے آئی اور مہا میٹرو ٹیم کو ناگپور میں 3.14 کلو میٹر کے واحد ستون والے طویل ترین ڈبل ڈیکر پل کی تعمیر کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے پر اسے مبارکباد دی ہے۔ اس میں ہائی وے فلائی اوور میٹرو ریل دونوں شامل ہیں۔
جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ پہلے ہی ایشیا بک اور انڈیا بک کے ریکارڈ حاصل کر چکا ہے۔ اب یہ باوقار ایوارڈ حاصل ہونا ہم لوگوں کیلئے واقعی فخر کی با ت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ تہ دل سے ان با صلاحیت انجینئروں، افسران اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں اور محنت سے یہ ممکن کر دکھایا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو جو وعدہ کیاتھا، یہ حصولیابی اسی کی تکمیل ہے۔
....
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1881014)
Visitor Counter : 149