وزارت اطلاعات ونشریات

نوجوان ہندوستان کا گروتھ انجن ہیں جبکہ ہندوستان دنیا کا گروتھ انجن ہے:مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر


اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود  کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ہاتھوں ہسار میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن 90.0 ’بھاویہ وانی‘ کا افتتاح

Posted On: 04 DEC 2022 4:41PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فعال اور اختراعی بنیں، نئی ٹکنالوجی کو اپنا کر مضبوط نیٹ ورک بنائیں، خودکو ملک کی ترقی کے انجن کے طور پر اسکل ،اپ اسکل اور ری اسکل کریں کیونکہ ہندوستان  دنیا کی ترقی کا انجن ہے۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے ذریعے کثیر الجہتی نقطہ نظر کے ذریعے جامع  طور پرسیکھنے کے تجربے پر زور دیا، کیونکہ تعلیم ملک اور عوام کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اپنے خاندان، ملک اور اہل وطن کی یکساں  طور پر خدمت کرتی ہے، کیونکہ روشن خیال  نوجوان قومی اثاثہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا اسٹارٹ اپ ملک ہے۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر آج اوم اسٹرلنگ گلوبل یونیورسٹی ہسار میں بطور مہمان خصوصی کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کریں اور نوجوانوں کو فٹ اور صحت مند رہنے کیلئے فٹ انڈیا موومنٹ میں فعال طور پر حصہ لینے کی خاطر  ’فٹنس کا ڈوز ، آدھا گھنٹہ روز‘  پر زور دیا۔ جی-20 پریزیڈنسی آف انڈیا   پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر ایک یوتھ کانفرنس بھی ہو گی۔

انھوں نے ریاست اور ملک کے لئے اپنے شعبوں میں اچھا نام کمانے کے لئے ہریانہ کے کسانوں، کھلاڑیوں، لڑکیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

انھوں نے یونیورسٹی اور آج یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں گریجویشن اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ملک میں 750 ’یووا سمواد‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کانووکیشن تقریب کے دوران 815 طلباء کو ڈگریاں، ڈپلومہ؛ 15 انڈر گریجویٹ کورسز کے 184 طلباء اور 59 پوسٹ گریجویٹ کورسز کے 426 طلباء کو  ڈگریاں دی گئیں۔ اس کے علاوہ 14 ڈپلومہ کورسز کے 178 طلباء کو ڈپلومہ دیا گیا۔ مختلف شعبہ جات کے 3طلبہ کو گولڈ میڈل اور 8طلبہ کو پڑھائی میں بہترین کارکردگی پر میرٹ سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن  90.0 ’بھاویہ وانی‘ کا افتتاح کیا، جو شعبہ صحافت اور ماس کمیونی کیشن، اوم اسٹرلنگ گلوبل یونیورسٹی، ہسار میں قائم کیا گیا ہے۔ اسٹیشن نے تقریب میں مرکزی وزیر کا خطاب بھی نشر کیا۔ ہسا ر سے لوک سبھا کے رکن جناب برجیندر سنگھ اور ہریانہ کے شہری بلدیاتی اداروں کے وزیر ڈاکٹر کمل گپتا اور دیگر معززین نے بھی کانووکیشن تقریب میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر نے ہسار میں دوردرشن کیندر اور آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنوں کا بھی دورہ کیا اور ان کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13277



(Release ID: 1880842) Visitor Counter : 145