ریلوے کی وزارت
مسافر وں کے کرائے سے ہونے والی ریلوے کی آمدنی میں 76 فیصد اضافہ
ریزرویشن والے مسافروں کے زمرے میں ریلوے کی آمدنی میں 50 فیصد اور بغیر ریزرویشن والے مسافروں کے زمرے میں 422 فیصد اضافہ
Posted On:
02 DEC 2022 2:43PM by PIB Delhi
اپریل سے نومبر 2022 کے دوران ابتدائی بنیادوں پر انڈین ریلوے کی کل تخمینی آمدنی 43324 کروڑ روپے رہی جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ہونے والی آمدنی 24631 کروڑ روپے کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے۔
ریزرویشن والے مسافروں کے زمرے میں، یکم اپریل سے 30 نومبر 2022 کی مدت کے دوران بک کیے گئے مسافروں کی کل تخمینی تعداد 5365 لاکھ ہے جب کہ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 4860 لاکھ تھی، جس سے 10 فیصد اضافہ کا پتہ چلتا ہے۔ یکم اپریل سے 30 نومبر 2022 کی مدت کے دوران زیرویشن والے مسافروں کے زمرے سے حاصل ہونے والی آمدنی 34303 کروڑ روپےہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ہونے والی آدنی 22904 کروڑ روپے کے مقابلے 50 فیصد زیادہ ہے۔
بغیر ریزرویشن والے مسافروں کے زمرے میں، یکم اپریل سے 30 نومبر 2022 کے دوران بک کرائے گئے مسافروں کی کل تخمینی تعداد 35273 لاکھ ہے جبکہ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 13813 لاکھ تھی، جس سے 155 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ یکم اپریل سے 30 نومبر 2022 کی مدت کے دوران بغیر ریزرویشن والے مسافروں کے زمرے سے حاصل ہونے والی آمدنی 9021 کروڑ روپے ہے جبکہ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1728 کروڑ روپے تھی، جس سے 422 فیصد اضافہ کا پتہ چلتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-13225
(Release ID: 1880523)
Visitor Counter : 137