وزارت اطلاعات ونشریات

آل انڈیا ریڈیو 3 دسمبر 2022 کو اپنا سالانہ ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر نشر کرے گا


لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا خطاب کریں گے

نشریات رات 9.30 بجے سے آل انڈیا ریڈیو کے پورے نیٹ ورک پر دستیاب ہوں گی

دوردرشن نیوز رات 10.30 بجے سے ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر کو ٹیلی کاسٹ کرے گا

Posted On: 02 DEC 2022 3:36PM by PIB Delhi

آل انڈیا ریڈیو ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر کا سالانہ ایڈیشن 3 دسمبر 2022  بروز ہفتہ  نشر کرے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر جناب  اوم برلا خطاب کریں گے۔ یہ  3 دسمبر 2022 کو ہفتے کے روز رات 9.30 بجے سے آل انڈیا ریڈیو کے پورے نیٹ ورک پر نشر ہوگا۔ سامعین اس براڈ کاسٹ کو 100.1ایف ایم گولڈ، 102.6 ایف ایم رینبو، آل انڈیا ریڈیو کے پرائمری چینلز، ٹوئٹر پر  @airnewsalerts، NewsOnAirOfficial   یوٹیوب چینل اور NewsOnAir ایپ پر  سن  سکتے ہیں۔

دوردرشن نیوز اسی دن رات 10.30 بجے سے ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر کو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر اس سال کا موضوع ’’امرت کال میں بھارتیتا‘‘ ہے۔

ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر کے بارے میں:

آل انڈیا ریڈیو  ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی یاد میں  ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر  کا اہتمام  کرتا ہے۔ ڈاکٹر راجندر پرسادگی سادگی کی علامت، ایک مشہور اسکالر، دستور ساز اسمبلی کے صدر اور ایک عظیم وژنری تھے جو ہندوستان کو اور ہندوستانیت سب سے زیادہ اہمیت دیتے تھے۔

ان کی یاد میں اے آئی آر کی طرف سے لیکچر سیریز 1969 سے ایک اعزازی روایت رہی ہے۔ سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی، سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، ہزاری پرساد دویدی، مہادیوی ورما، ہری ونش رائے بچن  جیسی ہندوستانی ادبی شخصیات ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ماضی میں ہندوستان کی ثقافتی اقدار اور اس کی پیشرفت سے متعلق وسیع موضوعات پر یہ باوقار یادگاری لیکچر دیا ہے۔

لیکچر کی ریکارڈنگ ہر سال 3 دسمبر کو ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش کے موقع پر آل انڈیا ریڈیو کے پورے نیٹ ورک پر نشر کی جاتی ہے۔ لیکچر سیریز ملک کے سیاسی، ثقافتی اور سماجی ماحول کا جائزہ لینے کی کوشش کرتی ہے۔ ان لیکچرز کے ذریعے ملک کی کامیابیوں اور مستقبل کے امکانات کا تنقیدی تجزیہ بھی کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13225    



(Release ID: 1880510) Visitor Counter : 109