وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے کارپوریٹ ملازمتوں میں سابق اگنی ویروں کے لئے ریزرویشن پر ہندوستانی دفاعی صنعت کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا

Posted On: 01 DEC 2022 9:15AM by PIB Delhi

ہندوستانی دفاعی مینوفیکچررس کی سوسائٹی کی نگرانی میں وزارت دفاع کی جانب سے 30 نومبر 2022 کو ہندوستانی دفاعی صنعت کے ساتھ ایک انٹر ایکشن اجلاس کااہتمام کیا گیا تاکہ کمپنیوں کے بھرتی منصوبہ کے تحت سابق اگنی ویروں کے سود مند  روزگار کے لئے مواقع حاصل کئےجاسکیں ۔ اجلاس کی صدارت دفاع کے سکریٹری جناب گردھرارامانے نے کی۔  بحث و مباحثہ میں ایل این ٹی ، اڈانی ڈیفینس لمیٹڈ، ٹاٹا اڈوانس سسٹم لمیٹڈ، اشوک لیلینڈ اور دیگر  کمپنیوں سمیت ہندوستانی دفاعی صنعت کے بڑے گھرانوں کے سینئر ایگزیکٹو نے شرکت کی۔

دفاعی سکریٹری نے  اس وقت اگنی ویروں کی مہارت کو سود مند طریقے سے استعمال کرنے کےلئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا جب ان کی  ملک سازی میں مصروف مختلف سیکٹروں میں انتہائی لگن اور ڈسپلن وا لے نوجوانوں کو روزگار کے مقصد سے مسلح افواج  کے ساتھ انہیں ملازمت دیناہے ۔ مسلح افواج کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران اگنیوروں کی حاصل کردہ مہارتیں ایک انتہائی قابل اور پیشہ ور افرادی قوت کی تشکیل میں مدد کریں گی جو صنعت کے لیے نتیجہ خیز اور سود مند مصروفیات کے لیے آسانی سے دستیاب ہوگی۔

کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز نے کوششوں کے سلسلےمیں اپنی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اظہار کیا اور مسلح افواج کے ساتھ اپنی  شرط مکمل کرنے کے نتیجے میں پہلی کھیپ کی مدت پوری ہونے کے بعد سابق اگنی ویروں کو تعینات کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی بھرتی کی پالیسیوں میں دستیاب ہنر کی بنیاد پر اگنیوروں کے لیے ریزرویشن کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ اگنی ویر کی طرف سے سیکھی گئی مہارتوں کو صنعت کی ضروریات کے ساتھ پورا کرنے کے حوالے سے بھی کچھ تجاویز پر غور کیا گیا۔

دفاعی سکریٹری نے شرکاء کے حوصلہ افزا ردعمل کو تسلیم کرتے ہوئے، ہندوستانی دفاعی صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے عزم پر عمل کریں اور کارپوریٹ بھرتی کے منصوبوں کے تحت جلد از جلد پالیسی کے اعلانات کریں۔

**********

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:13154


(Release ID: 1880156) Visitor Counter : 155