وزارت اطلاعات ونشریات
ہر کوئی دل سے ایک فلم ساز ہے، جو فلم ’سنیما بندی‘ کا بنیادی موضوع ہے
یہ فلم آزاد سنیما کو خراج عقیدت ہے: راجیش ندی مورو
ہندوستانی سنیما میں انوکھے تصورات اور کہانی کی دوڑ میں آگے بڑھتے ہوئے ہدایت کار پروین کندریگلا کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’سنیما بندی‘ آپ کو ایک آٹو ڈرائیور سے سنیما والا تک کے سفر کی دل کو چھو لینے والی کہانی سے باندھے رکھے گی۔
آج آئی ایف ایف آئی کے 53ویں ایڈیشن میں پی آئی بی کے ذریعے منعقد آئی ایف ایف آئی ٹیبل ٹاکس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلم ’سنیما بندی‘ کے پروڈیوسر راجیش ندی مورو نے کہا، ’’اس فلم کا ہر پہلو بنیادی ہے، اسکرپٹ لکھنے سے لے کر پروڈیوسر کو آئڈیا دینے تک، پھر اداکاروں کی کاسٹنگ کرنے اور مقامات وغیرہ کو تلاش کرنے تک ساری چیزیں بنیادی ہیں۔
ایک مزاح، حقیقت میں گہرائی سے بھرپور، نیٹ فلکس پر پریمیئر کی گئی یہ فلم دو ہفتے سے نمبر 1 پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ پروڈیوسر راجیش ندی مورو نے بتایا کہ اس فلم کو ایک مناسب اسٹوڈیو اور مشہور و معروف اداکاروں کے بغیر بنانے کی واحد وجہ اس کی مستند کہانی اور اداکاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ فلم آزاد سنیما کے لیے ایک زبردست خراج عقیدت ہے، جسے عام طور پر دل سے بنایا جاتا ہے۔ میں اپنے کریئر کی ابتدائی آزادی کو پھر سے جینا چاہتا تھا اور پہلے جذبہ کو پھر سے محسوس کرنا چاہتا تھا۔‘‘ پروڈیوسر نے یہ بھی کہا کہ فلم درحقیقت ایک اچھی تفریحی فلم بنتی، لیکن اصول پرستی اور استناد نے اس بے مثال بنا دیا۔ راجیش ندی مورو نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ آئی ایف ایف آئی فلم سازوں کے لیے دیگر فلم سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے خیالات کو پیش کرنے کے لیے ملک میں سب سے اچھا پلیٹ فارم ہے۔
پروڈیوسر ہمیں بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہر آدمی دل سے ایک فلم ساز ہے اور کوئی بھی فلم بنا سکتا ہے، اگر وہ اس کے لیے اپنی خواہش رکھتے ہیں۔ پروڈیوسر کندریگلا نے کہا، ’’میرے بچپن سے ذاتی اثر لے کر جب میرے والد نے مجھے ایک کیمرہ دیا تھا، تو میں اس کے ساتھ کچھ کرنا چاہتا تھا۔ اس کے بعد مجھے اس فلم کو بنانے کا خیال آیا تھا۔‘‘ انہوں نے آگے بتایا کہ اس فلم میں اداکاروں نے اداکاری نہیں کی ہے، بلکہ انہوں نے ان کرداروں کو جیا ہے۔ حقیقی جذبہ حاصل کرنے کے لیے ہم نے کیمرہ سیٹ اپ کو چھپا رکھا تھا۔
کرداروں کی بنیاد اور دیہی منظرکشی ناظرین کے چہرے پر مسکراہٹ لا دے گی۔ اس فلم کی شوٹنگ کرناٹک کے ملبگل تعلقہ گاؤں میں کی گئی۔ اسکرپٹ رائٹر وسنت ماریگنتی نے بتایا کہ اس گاؤں میں صرف 25-20 گھر تھے اور یہ الگ تھلگ اور صاف تھا، جو ہمارے لیے کسی فلم کے ایک سیٹ کی طرح ہی تھا۔ ہمارے لیے شوٹ کرنے کے لیے یہ ماحول بہت سہولت آمیز اور کہانی کے لیے موزوں تھا۔
تلخیص:
گاؤں میں ایک غریب جدوجہد کر رہا آٹو ڈرائیور ویرا بابو کو اپنے آٹو میں کسی کا چھوٹا ہوا ایک مہنگا کیمرہ ملتا ہے۔ گاؤں کا اکلوتا ویڈنگ فوٹوگرافر گن پتی انہیں بتاتا ہے کہ یہ کیمرہ ٹھیک ویسا ہی ہے، جس کا استعمال سپر اسٹاروں کی بلاک بسٹر فلمیں بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پرجوش ویرا بابو نے ’سپر اسٹار‘ کیمرے کے ساتھ ایک بلاک بسٹر فلم بنانے اور پورے گاؤں کو کاسٹ (اداکاری کے لیے رول دینا) کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے وہ فوٹوگرافر کی مدد لیتے ہیں۔ اس طرح ایک آٹو والا سے سنیما والا تک کے ان کے سفر کی شروعات ہوتی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13058
(Release ID: 1879699)
Visitor Counter : 227