وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے آئندہ مرکزی بجٹ 2023-24 کے لیے بجٹ سے قبل کے اجلاسوں کا اختتام کیا

Posted On: 28 NOV 2022 4:47PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2023-24 کے لیے بجٹ سے قبل کے مشاورتی اجلاسوں کی صدارت کی جو 21 نومبر سے سے 28 نومبر، 2022 تک ورچوئل وسیلے سے منعقد ہوئے۔ آج یہاں بجٹ سے قبل اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اس مدت کے دوران منعقدہ 8 اجلاسوں میں 7 اسٹیک ہولڈرز گروپوں کی نمائندگی کرنے والے 110 سے زیادہ مدعو افراد نے شرکت کی۔ اسٹیک ہولڈرز گروپوں میں زراعت اور ایگرو پروسیسنگ صنعت، بنیادی ڈھانچے اور آب و ہوا کی تبدیلی؛ مالیاتی شعبے اور کیپٹل مارکیٹس؛ خدمات اور تجارت؛ سماجی شعبہ؛ ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیمیں اور ماہرین اقتصادیات کے نمائندے اور ماہرین شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T8FE.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002421Y.jpg

 

ان میٹنگوں کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ، فنانس سکریٹری جناب ٹی وی سومناتھن سکریٹری، ڈی ای اے، جناب اجے سیٹھ چیف اکنامک ایڈوائزر، ڈاکٹر وی اننت ناگیشورن سکریٹری، ڈی آئی پی اے ایم، جناب توہین کانتا پانڈے مالی خدمات کے سکریٹری، جناب وویک جوشی کارپوریٹ امور کے سکریٹری، جناب منوج گوول او ایس ڈی ریونیو، جناب سنجے ملہوترا اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ دیگر متعلقہ وزارتوں / محکموں کے سکریٹریوں نے آن لائن موڈ کے ذریعہ شرکت کی۔

اسٹیک ہولڈرز گروپوں کے نمائندوں نے آئندہ بجٹ کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں جن میں ایم ایس ایم ایز کی مدد کے لیے گرین سرٹیفیکیشن کا طریقہ کار، شہری علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے شہری روزگار گارنٹی پروگرام، انکم ٹیکس کو معقول بنانا، جدت طرازی کلسٹروں کی تشکیل، گھریلو سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے اسکیمیں، الیکٹرک وہیکل پر ٹیکسوں میں کمی، ای وی پالیسی متعارف کروانا، گرین ہائیڈروجن کے مرکز کے طور پر بھارت کو فروغ دینے کے اقدامات، سوشل امپیکٹ کمپنیوں کے لیے سوشل سیکٹر انٹرپرینیورشپ فنڈ، کیئر اکانومی ورکرز کی ٹریننگ اور ایکریڈیشن، بچوں کے لیے پورٹیبل سوشل بینیفٹ، نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی فار واٹر اینڈ سینی ٹیشن، ای ایس آئی سی کے تحت غیر منظم کارکنوں کی کوریج، پبلک کیپیکس کو جاری رکھنا، مالی استحکام اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے اپنی قیمتی تجاویز پیش کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ بجٹ 2023-24 کی تیاری کے دوران تجاویز پر احتیاط سے غور کیا جائے گا۔

***

(ش ح-ع ا -ع ر)

U. No. 13061


(Release ID: 1879595) Visitor Counter : 158