وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  کا گوا  روزگارمیلے سے خطاب


‘سووئیم پورنا گوا’ کاوژن ، ریاست میں بنیادی ڈھانچہ کو بہتربناتےہوئے  ، بنیادی سہولتوں کو بہتربنائے گا

گواسرکارنے ریاست کی ترقی کے لئے منصوبوں کاایک نیا خاکہ پیش کیاہے

آپ کی زندگی کے سب سے اہم 25سال اب شروع  ہونے والے ہیں ۔ آپ کو گوا کی ترقی کے ساتھ ساتھ 2047کا نیاہدف ملاہے

Posted On: 24 NOV 2022 12:14PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ گوا سرکار کے روزگار میلے سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے دھن تیرس کے موقع پر مرکزی سطح پرروزگار میلے کے تصور کا آغاز کیاتھا۔ وہ حکومت کی مرکزی سطح پردس لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم کی شروعات تھی ۔اس کے بعد سے ، وزیراعظم نے گجرات ، جموں وکشمیر اورمہاراشٹر سرکاروں کے روزگار میلوں سے خطاب کیاہے اورمختلف سرکاری محکموں میں نئے تقررکئے گئے سبھی افراد کے لئے آن لائن آگاہی کو رسیز کے لئے ایک کرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کیاہے۔ جب کہ اس سے ایک دن پہلے تقریبا 71ہزار نوشمولیت شدہ بھرتی کئے گئے افراد کو تقرری نامے بھی تقسیم  کئے  گئے تھے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے تقرری نامے حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی اورکہاکہ روزگار کے مواقع  پیداکرنے کی غرض سے گواسرکار کا یہ ایک اہم اقدام ہے ۔ وزیراعظم نے مطلع کیاکہ آنے والے مہینوں میں گواپولیس اوردیگر محکموں  میں تقرریوں سے متعلق مزید مہمات شروع کی جانے والی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے گوا پولیس فورس مستحکم ہوگی اور اس کے نتیجے میں شہریوں اورسیاحوں کے لئے سکیورٹی نظام کو مزید بہتربنایاجاسکے گا۔

جناب نریندرمودی نے کہا کہ ‘‘گزشتہ چند ہفتوں سے ملک کی مختلف ریاستو ں میں روزگار میلوں کا مسلسل انعقاد کیاجارہاہے ، جب کہ مرکزی حکومت بھی ہزاروں نوجوانوں  کو ملازمتیں فراہم کررہی ہے ۔ ’’وزیراعظم نے  ڈبل انجن والی سرکاروں کے زیرحکمرانی ریاستوں کی ان  کوششوں پرخوشی کا اظہارکیا جو وہ نوجوانوں کو بااختیاربنانے کی غرض سے ، خود اپنی اپنی سطحوں پراس طرح کے روزگار  میلوں کے انعقاد کے لئے کررہی ہیں ۔

وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیاکہ گذشتہ آٹھ برسوں میں مرکزی حکومت نے گوا کی ترقی کی خاطر، ہزاروں  کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ موپاکے مقام پرلگ بھگ تین ہزار کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہوائی اڈہ  کے جلدہی افتتاح کئے جانے کے بارے میں ، وزیراعظم  نےکہا کہ گوا  کے ہزاروں لوگوں کے لئے  یہ روزگار کا ایک بڑا وسیلہ بن گیاہے ۔ اسی طرح ریاست میں کنکٹی وٹی یعنی رابطو ں اوربنیادی ڈھانچہ کے  پروجیکٹوں پر بھی کام جاری ہے ۔ وزیراعظم نےکہا :‘‘سوئیم پورناگوا’’ کے وژن کے تحت ، ریاست میں بنیادی ڈھانچہ  کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ ، بنیادی سہولتوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔ ’’ گواٹورازم ماسٹرپلان اورپالیسی کا ذکرکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریاستی سرکار نے گوا کی ترقی کے مقصد سے منصوبوں کا ایک نیاخاکہ پیش کیاہے ، جس کے سبب سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق نئے امکانات پیداہوگئے ہیں اورجس کی وجہ سے ریاست میں بڑی تعداد میں  روزگار کے مواقع بھی  پیداہوگئے ہیں ۔ گوا کے دیہی علاقوں میں روایتی کاشتکاروں میں روزگار میں اضافہ کئے جانے کی غرض  سے ، ریاست کے دیہی علاقوں کو اقتصادی  قوت عطاکرنے کےمقصد سے کئے گئے اقدامات  کا سرسری طورپر ذکرکرتے ہوئے ، وزیراعطم نے مطلع کیاکہ دھان ، پھلوں کی ڈبہ بندی ، ناریل ، جوٹ اور مصالحہ جات پیداکرنے والے کسانوں کو اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کے ساتھ منسلک کیاجارہاہے ۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان کوششوں کی بدولت گوا میں روزگار ، اور خود اپنا روزگار شروع کرنے کے  بہت سے نئے مواقع  پیداہورہے ہیں ۔

نئے تقررشدہ افراد  پرگوا کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کے لئے بھی کام کرنے کے لئے زوردیتے ہوئے ، وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ ‘‘آپ کی زندگی کے سب سے اہم 25سال اب شروع ہونے والے ہیں ’’۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اپناخطاب مکمل کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ بھارت سے متعلق اپنے ویژن پرروشنی ڈالی اور2047کے لئے ایک نئے بھارت کا ہدف طے کیا۔ وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے اپنا خطاب مکمل کیاکہ مجھے یقین ہے کہ آپ سبھی لوگ مکمل لگن اورتیاریوں کے ساتھ اپنے فرائض اورذمہ داریوں کے راستے پرلگاتارچلتے رہیں گے ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12894



(Release ID: 1878499) Visitor Counter : 100