وزارت اطلاعات ونشریات

افی  53 تمام مندوبین کے لیے سنیما کے  منفرد تجربات فراہم کرے گا: صدر جمہوریہ ہند

Posted On: 18 NOV 2022 3:43PM by PIB Delhi

#افی وڈ، نومبر 18، 2022

صدر  جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے انٹرنیشنل  فلم فیسٹیول  آف انڈیا  (افی) کے 53 ویں ایڈیشن کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کے قدیم ترین فلمی میلوں میں سے ایک کے منتظمین اور شرکاء کو پرتپاک مبارکباد اور  نیک خواہشات  پیش کرتے ہوئے صدر  جمہوریہ نے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے میں افی کے تعاون کو اجاگر کیا۔ صدر جمہوریہ  کا کہنا ہے کہ ایسا کرکے، یہ میلہ جنوبی ایشیا میں ایک اہم تعامل  کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے، جو فلم سازوں، فنکاروں، صنعت کے پیشہ ور افراد اور فلم شائقین کو خیالات کا تبادلہ کرنے اور افزودہ تجربات کا اشتراک کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔

صدر  جمہوریہ نے تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح ​​کے ایک ذریعہ کے طور پر  سنیما کی اہمیت کی نشاندہی کی۔ سنیما ایک ایسا ذریعہ ہے جو بصری، صوتی اور کہانی سنانے کی تکنیکوں کی ایک متحرک رَو  پیش کرتا ہے۔  صدر  جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ افی کا 53 واں ایڈیشن فیسٹیول کے تمام مندوبین کے لیے سینما کے  منفرد تجربات فراہم کرے گا۔

ذیل میں صدر  جمہوریہ ہند کے پیغام کا مکمل متن دیکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/presidentMJOA.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م۔ ن ا۔

  U-12848



(Release ID: 1878215) Visitor Counter : 123