وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر نے افّی -53میں اپنی نوعیت کی اولین فلم ٹیکنالوجی کی نمائش کا افتتاح کیا


سرکردہ مینوفیکچررس نے عصری فلمسازی کے لئے اپنے جدید ترین آلات  اورسازوسامان کی نمائش کی

Posted On: 21 NOV 2022 6:08PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات اورنوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے محکموں کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج 21نومبر 2022کو گوامیں بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے ، افّی -2022میں فلم ٹیکنالوجی نمائش کا افتتاح کیا۔ جس میں فلم آرٹ /سنیما اور جمالیات سے متعلق ٹیکنالوجی اورمختلف النوع آلات اورسازوسامان کی نمائش کی جارہی ہے ۔ اس نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد ، وزیرموصوف مختلف اسٹالس دیکھنے گئے اورافّی میں منعقدہ اس اپنی نوعیت کی اولین نمائش میں پیش کئے گئے جدیدترین آلات وسازوسامان اورٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FTE-1OASK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FTE-2NTRM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FTE-3IPDH.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FTE-4ACID.jpg

آج گوامیں فلم ٹیکنالوجی نمائش میں مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر کے دورے کی جھلکیاں

بھارت کے 53ویں  بین الاقوامی فلمی میلے ۔افّی میں منعقدہ فلم ٹیکنالوجی کی نمائش میں فلم آرٹ /سنیما  اورجمالیات سے متعلق ٹیکنالوجی اور مختلف النوع آلات اورسازوسامان کی نمائش کی جارہی ہے ۔ نمائش دیکھنے والے فلم شائقین فلم آرٹ اورجمالیات کے ضمن میں باہم روابط کا مشاہدہ کررہے ہیں اورفلمساز ی سے متعلق یہ اجزاء کس طرح آپس میں مل کر ، ناظرین کے تجربات میں اضافہ کررہے ہیں ۔

ایف ٹی آئی آئی کے ڈائریکٹر سندیپ شہارے نے کہا ‘‘ فلم ٹیکنالوجی سے متعلق نمائش کایہ پہلاایڈیشن ، فلم فیسٹول  کے حصے کے طورپر  فلمسازی کے شعبے میں بہترین  ٹیکنالوجیز پیش کررہاہے ۔ فلم طلباء اورپیشہ افراد کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ فلم مارکیٹ کے بارے میں خود کو اپ ڈیٹ کریں اور نمائش کے لئے پیش جدید ترین ٹیکنالوجیز کے بارے میں اپنے علم میں اضافہ کریں ۔

پناجی میں کلااکیڈمی سے متصل ڈی بی روڈ کے فبٹال گراؤنڈ میں اس نمائش کا اہتمام کیاگیاہے ۔ یہ نمائش 21نومبر سے 27نومبر 2022کے دوران دن میں 11بجلے سے شام 7بجے تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔

اس نمائش میں سونی ، کینن، زیئس ، ریڈ ، لائیکا، ایٹلس ، ڈی زید او، ایپوچرلائٹس ، ہنسا سائنس ایکوپمنٹ جیسے سنیما کے آلات اور سازوسامان  تیارکرنے والے سرکردہ مینوفیکچررس کے ساتھ ساتھ  دیگراہم ادارے بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں ۔ وہ اپنے ان جدیدترین آلات اورسازوسامان کی نمائش کررہے ہیں جنھیں فلمی صنعت کے ماہرین دورحاضرکے اورعصری سنیما کی فلسمازی میں استعمال کرتے ہیں ۔

اس نمائش میں کیمروں ، لینسز،لائٹس ، گرپس ، رنگوں کی درجہ بندی کرنے والے سافٹ ویئر اینی میشن ، سی ایف ایکس ، آرآر، وی آر، آدیومانیٹرس ، بروقت ڈبنگ ، صوتیات وسمعیات فلمی مواد کو محفوظ رکھنے اور ریسٹوریشن وغیرہ تیارکرنے والے سبھی مینوفیکچررس کی مصنوعات  کو پیش کیاگاہے ۔ 7000 مربع میل سے زیادہ علاقے میں پھیلے نمائشی اسٹالس کے علاوہ ، نمائش کی جگہ میں بحث ومباحثہ ، تبادلہ خیال کے مختلف سیشنز کے لئے مقامات بھی محفوظ کئے گئے ہیں ۔

 

***********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12800

 



(Release ID: 1877956) Visitor Counter : 156