بھارتی چناؤ کمیشن
جناب ارون گوئل نے نئے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
21 NOV 2022 2:48PM by PIB Delhi
جناب ارون گوئل نے آج ہندوستان کے نئے الیکشن کمشنر (ای سی) کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔
چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار، جو فی الحال نیپال میں جاری قومی انتخابات میں بطور بین الاقوامی تجزیہ کار کے وہاں گئے ہوئے ہیں، نے ذاتی طور پر جناب ارون گوئل کو فون کرکے انہیں مبارکباد دی۔ الیکشن کمیشن میں ان کا استقبال کرتے ہوئے، جناب کمار نے کہا کہ جناب گوئل کا وسیع اور متنوع انتظامی تجربہ انتخابی عمل کو مزید شمولیتی، قابل رسائی اور اشتراکی بنانے کو یقینی بنانے کی کمیشن کی کوششوں کو مزید مضبوطی فراہم کرے گا۔
ارون گوئل، آئی اے ایس (پنجاب کیڈر – 1985 بیچ)
- انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی کے چرچل کالج سے ڈیولپمنٹ ایکانومکس میں امتیازی نمبروں کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ
- ریاضی میں ایم ایس سی
حکومت ہند میں پوسٹنگ مدت
- سکریٹری، بھاری صنعتوں کی وزارت 2022 – 2020
(ہندوستان میں ای-گاڑی کی تحریک کو نقطہ عروج تک لے جانے میں اہم رول ادا کیا)
- سکریٹری، وزارت ثقافت 2019 – 2018
- اے ایس اور ایف اے، محنت اور روزگار کی وزارت 2017
- نائب چیئرمین، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی 2016 – 2015
- جوائنٹ سکریٹری، وزارت خزانہ، محکمہ محصولات 2014 – 2012
- جوائنٹ سکریٹری، وزارت شہری ترقی 2011
حکومت پنجاب میں پوسٹنگ
- پرنسپل سکریٹری (بجلی اور سینچائی) 2010
- پرنسپل سکریٹری (مکان اور شہری ترقی) 2009 – 2007
- سکریٹری، محکمہ اخراجات 2006
- مینیجنگ ڈائرکٹر، پنجاب انڈسٹریز اور ایکسپورٹ 2005 – 2003
کارپوریشن
- مینیجنگ ڈائرکٹر، پنجاب ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن 2002 – 2001
- ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر/کلکٹر، لدھیانہ 2000 – 1995
- مینیجنگ ڈائرکٹر، چنڈی گڑھ انڈسٹریل اور سیاحت 1994
ترقیاتی کارپوریشن
- ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر/کلکٹر، بھٹنڈا 1993
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 12766
(Release ID: 1877706)
Visitor Counter : 181