وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان فلم انڈسٹری میں فلم شوٹنگ، کو پروڈکشن، پوسٹ پروڈکشن اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کا مرکز بنے گا: انوراگ سنگھ ٹھاکر
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے افی 53 کی افتتاحی فلم الما اینڈ آسکر کے ورلڈ پریمیئر میں شرکت کی
#افی ووڈ، 20 نومبر 2022
اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج گوا میں اِفی 53 مقام انعقاد پر کہا کہ ’’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی ) دنیا بھر کے فلم ڈائریکٹرز کے لیے اپنے کام کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کو پروڈکشن، پوسٹ پروڈکشن، فلم کی شوٹنگ اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے لیے بھی ایک مرکز بن جائے گا ‘‘۔
افی 53 کی افتتاحی اور آسٹریا کے ڈائریکٹر ڈائیٹر برنر کی فلم الما اینڈ آسکر کے ورلڈ پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہر سال یہ میلہ بڑا اور بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ اس سال بہت سے پریمیئرز ہیں۔ اس سال افی میں 79 سے زائد ممالک کی 280 فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب تک کیا کیا ہے اس کے بارے میں یہ بہت کچھ کہتا ہے۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نوٹ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ افی میں افتتاحی تقریب سے قبل افتتاحی فلم کی نمائش کی جا رہی ہے۔ 75 ینگ کریٹیو مائنڈز آف ٹومارو پہل سے لے کر ورلڈ پریمیئرز تک ہر سال ہم کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر تے ہیں ۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ ہم بین الاقوامی فلمی ماہرین کی مزید شرکت کے منتظر ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، ڈاکٹر ایل مروگن، آئی اینڈ بی کے سکریٹری اپورو چندرآج گوا کے پنجی میں ، الما اینڈ آسکر کی کاسٹ اور عملے کے ساتھ آئی این او ایکس میں فلم کی شاندار نمائش میں شریک ہوئے ۔
ڈاکٹر ایل مروگن نے افی کی طرف سے ہر طرف پیدا کیے گئے خوشگوار اور میلے کے ماحول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افی دنیا کو جوڑ رہا ہے۔ اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلمی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افی ہماری ہندوستانی ثقافت کو پوری دنیا میں لے جا رہا ہے۔
الما اینڈ آسکر کی پرجوش محبت کی کہانی کے بارے میں بتاتے ہوئے، ڈائریکٹر ڈائیٹر برنر نے روشنی ڈالی کہ یہ فلم ایک ویانا کی ایک مشہور خاتون الما مہلر، جو خوبصورت اور دلیر تھی، جس نے سماجی کنونشن کو چیلنج کیا تھا، اور آسکر کوکوسکا جو ایک اونت گارڈ پلے رائٹر اور ایکسپریشنسٹ تھا ،کے بارے میں ہے ۔ انہوں نے ایک ایسا معاملہ شروع کیا جس نے ان دونوں کو خود کی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، اور جو فن کی تاریخ میں اپنے نشانات چھوڑ گئے۔
افی 53 الما اینڈ آسکر کی افتتاحی فلم کے لیے ریڈ کارپٹ سے جھلکیاں
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن افی 53 کی افتتاحی فلم ’الما اینڈ آسکر‘ کے لیے ریڈ کارپٹ پر پہنچ رہے ہیں
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے ساتھ ہدایتکار، پروڈیوسر اور ’الما اینڈ آسکر‘ کی کاسٹ
مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر آسٹرین فلم ’الما اینڈ آسکر‘ کے ڈائریکٹر ڈائیٹر برنر کو مبارکباد دیتے ہوئے
اِفی 53 میں فلم کی نمائش اور ورلڈ پریمیئر کے موقع پر معززین اور افتتاحی فلم ’الما اینڈ آسکر‘ کی ٹیم
***
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 12741
(Release ID: 1877571)
Visitor Counter : 173