وزارتِ تعلیم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی وارانسی میں  19 نومبر کو ایک ماہ تک چلنے والے پروگرام ’کاشی تمل سنگمم‘کا افتتاح کریں گے


جناب دھرمیندر پردھان نے وزیر اعظم کے دورۂ کاشی سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا

Posted On: 18 NOV 2022 4:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 نومبر کو اترپردیش کے وارانسی میں ’’کاشی تمل سنگم‘‘ کے عنوان سے ایک ماہ تک چلنے والے پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ 17 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک وارانسی (کاشی) میں ’کاشی تمل سنگمم‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد  ملک کی دو اہم اور قدیم مراکز تعلیم تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان پرانے روابط کو دوبارہ دریافت کرنا، اس کی تصدیق کرنا اور اس کا جشن منانا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ERMW.jpg

مرکزی وزیر برائے تعلیم، فروغ ہنرمندی اور انٹرپرینیورشپ جناب دھرمیندر پردھان وزیر اعظم کے دورۂ کاشی سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وارانسی میں پروگرام کی تیاریوں کی سرگرمی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے، انہوں نے کاشی تمل سنگمم کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے وزیر ریلوے، تمل ناڈو کے گورنر، یوپی حکومت کے حکام اور دیگر اہم حصص داروں کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں۔

کاشی تمل سنگمم کا انعقاد حکومت ہند کی وزارت تعلیم نے دیگر وزارتوں جیسے ثقافت، ٹیکسٹائل، ریلوے، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ، اطلاعات و نشریات وغیرہ اور یوپی حکومت کے تعاون سے کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دونوں خطوں کے اسکالرز، طلباء، فلسفیوں، تاجروں، کاریگروں، فنکاروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ آنے، اپنے علم، ثقافت اور بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ کوشش این ای پی   2020 کے ہندوستانی نالج سسٹم کی دولت کو جدید نظاموں کے ساتھ مربوط کرنے پر زور دینے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس اور بی ایچ یو پروگرام کے لیے دو نافذ کرنے والی (ایمپلی منٹنگ) ایجنسیاں ہیں۔

تمل ناڈو کے 2500 سے زیادہ مندوبین  12 زمروں کے تحت جن میں طلباء، اساتذہ، ادب، ثقافت، دستکار، روحانی شخصیات، وراثت، تجارت، صنعت کار، پیشہ ور افراد وغیرہ شامل ہیں، وارانسی کا 8 روزہ دورہ کریں گے۔ وہ ایک ہی تجارت، پیشے اور دلچسپی سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے 12 زمروں میں سے ہر ایک کے لیے تیار کردہ خصوصی پروگراموں میں سیمینار، ایل ای سی ڈیمز، سائٹ وزٹ وغیرہ میں شرکت کریں گے۔ مندوبین وارانسی اور اس کے آس پاس کے مقامات بشمول پریاگ راج اور ایودھیا کا بھی دورہ کریں گے۔ بی ایچ یو اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء تعلیمی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ وہ دونوں خطوں میں مختلف شعبوں سے متعلق تقابلی طور طریقوں کا مطالعہ کریں گے اور سیکھنے کے عمل کی دستاویز سازی کریں گے۔ 200 طلباء پر مشتمل وفد کے پہلے گروپ نے 17 نومبر کو چنئی سے اپنا دورہ شروع کیا، ان کی ٹرین کو تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی نے چنئی ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں کے فائدے کے لیے وارانسی میں ہینڈلوم، دستکاری، او ڈی او پی مصنوعات، کتابوں، دستاویزی فلموں، کھانوں، آرٹ فارمس، تاریخ، سیاحتی مقامات وغیرہ پر مشتمل ایک ماہ تک چلنے والی نمائش منعقد کی جائے گی۔

افتتاحی پروگرام کے دوران وزیر اعظم تمل ناڈو سے آنے والے مندوبین سے بات چیت کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف ثقافتی پرفارمنس ہوں گے، جن میں جناب الیاراجا کا ووکل رینڈیشن اور کتابوں کا اجرا شامل ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12685

 



(Release ID: 1877115) Visitor Counter : 79