سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں 1206 کروڑ روپے کی لاگت کے 3 قومی شاہ راہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 17 NOV 2022 2:49PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے 1206 کروڑ روپے کی لاگت سے کروڑ روپے کے 3 قومی شاہ راہوں کے پروجیکٹوں کا آج سلی گوڑی میں ارکان پارلیمنٹ جناب راجو بشت، جناب جینت کمار رائے اور مرکزی اور ریاستی عہدیداروں کی موجودگی میں افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ افتتاح شدہ پروجیکٹوں میں قومی شاہ راہ نمبر 31 (اُوڈلاباڑی) کے کلومیٹر 615.5 پر لیول کراسنگ کی جگہ 2 لین والا ROB شامل ہے اور یہ قومی شاہ راہ  نمبر 31 (مائیناگوری) کے  661.100 کلومیٹر پر لیول کراسنگ کے بدلے بین اقوامی رابطے اور آر او بی کو نمایاں فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ  بہتر حفاظتی خصوصیات کی وجہ سے  اس سے حادثات کو کم کرنے اور سفر کے فاصلے اور وقت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی ترقی مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مشرقی حصوں میں صنعتی اور اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی جس کے ساتھ زرعی شعبے کی طرف اہم پیش رفت ہوگی۔

سلی گوڑی میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے قومی شاہراہ نمبر31 (نئی قومی شاہ راہ نمبر10) کی 4/6- لیننگ کی ترقی کے لئے 569.258 کلومیٹر سے 581.030 کلومیٹر تک آج سنگ بنیاد رکھا گیا۔ دونوں طرف کی سروس روڈز ہوں گی۔ (شیو مندر سے سیووک آرمی چھاؤنی کے قریب قومی شاہ راہ-31 پر اے ایچ-02 پروجیکٹ کے اختتام تک)۔ اس سے شمال مشرقی ہندوستان اور پڑوسی ممالک جیسے نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش سے رابطے میں اضافہ ہوگا۔

*****

 

 

U.No:12642

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1876842) Visitor Counter : 96