وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

آپ کے روبرو پیش ہے آئی ایف ایف آئی 53کا خاکہ  :میلے کا باضابطہ کیٹلاگ

جاپان کے قلمکارہارو کی مورا کامی  نے کہا ہے کہ ‘‘ اگرآپ صرف وہ کتابیں پڑھتے ہیں جو ہرشخص پڑھ رہاہے ۔ توآپ صرف وہ ہی سوچ سکتے ہیں جو ہرکوئی سوچ رہاہے ’’۔اب جبکہ ہم سنیمائی  تقریب یعنی آئی ایف ایف آئی کے آغاز  کے لئے تیارہورہے ہیں ، شاید یہ وقت ہے کہ ہم خود سے کہیں کہ اگرہم صرف وہ فلمیں ہی دیکھیں گے ، جنھیں باقی سبھی لوگ بھی دیکھ رہے ہیں ، جن سے کہ ہرشخص تجربات کے مراحل سے گزررہاہے ۔

ہاں ، ہم ان خصوصیات میں سے ایک یقین رکھتے ہیں ، جو کہ فلم فیسٹولس کو خصوصیت فراہم کرتی ہے اوروہ خصوصیت ہے فنکارانہ عمدگی کا منتخبہ شاندارمجموعہ ، جوکہ وہ ہمیں پیش کرتے ہیں ۔ اب 53ویں بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹول ، بالکل اپنی اہداف میں سے ایک ہدف ہے یعنی بھارت اور بیرون ملک کے ناظرین کے سامنے بہترین بھارتی اوربین الاقوامی دونوں سنیما کو پیش کیاجانا۔

اس لئے اب جب کہ ہم فلموں کا جشن منانے کی شروعات کررہے ہیں ، ہم آپ کے روبر و فلم فیسٹول کا خاکہ پیش کررہے ہیں ۔ بھارتی سنیما اوربین الاقوامی سنیما کے کیٹلاگ کو ضرورملاحظہ فرمائیے ۔

یہاں پیش ہے کہ آئی ایف ایف آئی -53کے لئے بھارتی سنیما کا کیٹلاگ :یہاں کلک کیجئے ۔

اوریہاں پیش ہے آئی ایف ایف آئی -53 کے لئے بین الاقوامی سنیما کا کیٹلا گ:یہاں کلک کیجئے ۔

ہمیں امید ہے کہ اس سے گوا میں موجود آئی ایف ایف آئی میں  شرکت کرنے والے سبھی سنیما شائقین کو مدد ملے گی کہ وہ زیادہ بڑی خوبصورتیوں کا انتخاب کرسکیں ۔

اوراگرآپ گوامیں  ذاتی طورپر بنفس نفیس موجود ہوکر  فیسٹول میں شرکت نہیں کررہے ہیں تو ، ہمیں امید ہے کہ اس پیش کش سے آپ کو ترغیب حاصل  ہوگی کہ فیسٹول میں شرکت کریں اور اگرجسمانی طورپرنہیں تو کم از کم ذہنی طورپر یادل ہی دل میں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -12635

 

iffi reel

(Release ID: 1876723) Visitor Counter : 189