بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی ای سی جناب راجیو کمار کو نیپال میں آئندہ انتخابات کے لئے بین الاقوامی مبصر کے طور پر مدعو کیا گیا

Posted On: 17 NOV 2022 12:01PM by PIB Delhi

ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر جناب  راجیو کمار کو نیپال کے الیکشن کمیشن نے نیپال کے ایوان نمائندگان اور صوبائی اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لئے  بین الاقوامی مبصر کے طور پر مدعو کیا ہے۔ نیپال میں 20 نومبر 2022 کو وفاقی اور صوبائی انتخابات کے لئے  وفاقی پارلیمان کے 275 اراکین اور ساتوں صوبائی اسمبلیوں کی 550 نشستوں کے لئے انتخابات  طے کئے گئے ہیں۔

 

جناب  راجیو کمار 18 نومبر سے 22 نومبر 2022 تک نیپال میں ریاستی مہمان کے طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا  کے عہدیداروں کے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب  کمار کھٹمنڈو اور آس پاس کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں گے۔

 

ای سی آئی کا بھی اسی طرح کا بین الاقوامی الیکشن وزیٹر پروگرام ہے،  جہاں الیکشن مینجمنٹ کے دیگر اداروں کے اراکین کو وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے ہمارے جنرل اور اسمبلی انتخابات کا براہ راست  تجربہ کرنے کے لئے  مدعو کیا جاتا ہے۔

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا ہمیشہ فیلو الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں؍ایسوسی ایشنز کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر جہتی بات چیت کے ذریعے دنیا بھر میں جمہوریت کے کاز  کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے اور اس نے ہمیشہ رابطوں کو فروغ دینے، علم کے  تبادلے کو آسان بنانے،  جمہوری اداروں اور طریقۂ  کار  کو مضبوط بنانے  کی غرض سے  بہترین طریقوں کے اشتراک کی کوشش کی ہے۔ ای سی آئی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم ) نے اب تک 109 ممالک کے 2200 سے زیادہ افسران کو تربیت دی ہے،  جن میں سے نیپال کے 70 افسران کو بھی صلاحیت سازی کے اقدامات کے حصے کے طور پر تربیت دی گئی ہے۔ نیپال کے الیکشن کمیشن کے 25 اہلکاروں کے لئے  صلاحیت سازی کا ایک پروگرام بھی 13 سے 24 مارچ 2023 تک آئی آئی آئی ڈی ای ایم  میں منعقد ہونے والا ہے۔

 

نیپال کے الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی،  جس کی میزبانی ای سی آئی  کے ذریعے‘ ای ایم بیز  کے ‘رول ، فریم ورک اور صلاحیت’ کے موضوع پر کانفرنس  میں کی گئی۔ جمہوریت کے لئے سربراہی اجلاس کےطور پر  ای سی آئی  ‘‘جامع اور قابل رسائی انتخابات’’ کے ساتھ ساتھ ‘‘انتخابات میں ٹیکنالوجی’’ بھی ‘‘جمہوریت کے لئے  سربراہی اجلاس - عمل کا سال’’ کے تحت ہمہ گیر سرگرمیوں کے حصے کے طور پردو مزید بین الاقوامی کانفرنسز کی میزبانی کرے گی۔

 

ستمبر 2019 سے اکتوبر 2022 تک ای سی آئی،  ورلڈ الیکشن باڈیز کی ایسوسی ایشن کی صدارت کر رہا تھا، جو کہ الیکشن مینجمنٹ کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اے- ویب  اس وقت 109 ممالک سے 119 الیکشن مینجمنٹ باڈیز ( ای ایم بیز) پر مشتمل ہے۔ ای سی آئی کو اب متفقہ طور پر 2022 سے 2024 کی مدت کے لئے  ایسوسی ایشن آف ایشین الیکشن اتھارٹیز (اے اے ای اے)  کا نیا چیئر منتخب کیا گیا ہے۔  اس طرح عالمی سطح پر ای سی آئی  کی موجودگی اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کے مؤثر انعقاد کو تسلیم کیا گیا ہے۔

***

U NO 12634


(Release ID: 1876702) Visitor Counter : 182