صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
فرضی داستان بمقابلہ حقائق
میڈیا رپورٹس جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوویکسین کے لیے ریگولیٹری منظوری سیاسی دباؤ کی وجہ سے دی گئی تھی ،گمراہ کن اور غلط ہیں
ہنگامی استعمال کی اجازت کے لیے کووڈ-19 ٹیکوں کی منظوری میں سائنسی نقطہ نظر اور تجویز کردہ اصولوں کی پابندی کی گئی
Posted On:
17 NOV 2022 11:14AM by PIB Delhi
میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیسی کووڈ-19 ویکسین- کوویکسین تیار کرنے والی کمپنی بھارت بایو ٹیک کو سیاسی دباؤ کی وجہ سے ‘‘کچھ پروسیسز کو چھوڑنا پڑا’’ اور کلینیکل ٹرائلز کو ‘‘تیز’’ کرنا پڑا۔ رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویکسین کے لیے کئے گئے کلینیکل ٹرائلز کے تین مرحلوں میں کئی بے ضابطگیاں تھیں۔ یہ میڈیا رپورٹس مکمل طور پر گمراہ کن، غلط اوربے بنیاد معلومات پر مبنی ہیں۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ حکومت ہند اور قومی ریگولیٹر یعنی سی ڈی ایس سی او نے ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت کے لیے کووڈ اُنیس ویکسین کی منظوری میں سائنسی نقطہ نظر اور تجویز کردہ اصولوں پر عمل کیا ہے۔ سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے یکم اور 2 جنوری 2021 کو میٹنگ کی اور مناسب غور و خوض کے بعد ایم ؍ایس بھارت بایوٹیک کی کووڈ اُنیس وائرس ویکسین کی محدود ہنگامی منظوری کی تجویز کے سلسلے میں سفارشات پیش کیں۔ جنوری 2021 میں کوویکسین کو محدود ہنگامی استعمال کے لیے منظور کیے جانے سے پہلے، سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے ویکسین کی حفاظت اور امیونوجنیسیٹی سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا اور کلینکل ٹرائل موڈ میں، عوامی مفاد میں ، ہنگامی صورتحال میں ویکسینیشن کے لیے مزید اختیارات حاصل کرنے کے لیے، خاص طور پر وائرس کے اقسام کی تبدیلی کی صورت میں محدود استعمال کی اجازت دینے کی سفارش کی۔ کوویکسین کی مجوزہ خوراک کے مرحلہ 3 کے کلینیکل ٹرائل کے آغاز کے لیے ایس ای سی کی منظوری ایم؍ ایس بھارت بایو ٹیک کی طرف سے پیش کردہ سائنسی ڈیٹا اور اس سلسلے میں قائم کردہ طریقوں پر مبنی تھی۔ مزید برآں، کوویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں مبینہ طور پر ‘غیر سائنسی تبدیلیاں’، جیسا کہ خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے، سی ڈی ایس سی او میں ایم ؍ ایس بھارت بایوٹیک کی طرف سے جمع کرائے جانے، سی ڈی ایس سی او میں مناسب عمل کی تعمیل اور ڈی جی سی آئی سے منظوری کے بعد کی گئی تھیں۔
اس کے علاوہ، بعد میں، ایم ؍ایس بھارت بائیوٹیک کی طرف سے مزید جمع کرائی گئی اور سی ڈی ایس سی او کے ایس ای سی کے ذریعے عارضی افادیت اور حفاظتی ڈیٹا کے جائزے کی بنیاد پر، 11 مارچ 2021 کو ‘کلینیکل ٹرائل موڈ’ میں کووڈ اُنیس ویکسین کے انتظام کی شرط کو ہٹا دیا گیا۔
کووڈ اُنیس ویکسین بشمول کوویکسین کو مختلف شرائط اور پابندیوں کے ساتھ ہنگامی صورتحال میں محدود استعمال کی اجازت صرف سی ڈی ایس سی او کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارشات پر قومی ریگولیٹر نے دی تھی۔ سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی پلمونولوجی، امیونولوجی، مائکرو بایولوجی، فارماکولوجی، پیڈیاٹرکس، انٹرنل میڈیسن وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈومین نالج ماہرین پر مشتمل ہے۔
***
ش ح۔ اک۔ ک ا
(Release ID: 1876687)
Visitor Counter : 147