وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) میں افریقی رقص ٹینگو کی پیش کش کی تیاری


فلمی میلے کے 53ویں ایڈیشن کے مختلف زمروں میں مسابقت میں ارجنٹینا کی 8 فلمیں حصہ لیں گی

عام طور پر لوگ کہتے ہیں کسی بھی ارجنٹائینی باشندے کی شخصیت ٹینگو رقص و موسیقی  میں ڈھل جاتی ہے جو کافی حد تک ڈرامائی اور جذبات سے لبریز ہوتی ہے پھر اس میں حیران ہونے کی کوئی بات نہیں کہ فن اور تفریح ایک ایسے ملک کے لئے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں جو نہ صرف ٹینگو رقص و موسیقی کے لئے جانا جاتا ہے ، بلکہ فلم سازی کی دنیا میں اس کی ایک انتہائی وسیع اور اثر انگیز تاریخ موجود ہے۔ارجنٹینا 1896 میں اپنے یہاں متحرک کیمرے کی برآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک رہا ہے ۔اس کیمرے کی شروعات اس سے ایک سال قبل پیرس میں ہوئی تھی۔دنیا کی اینیمیشن پر مبنی پہلی فیچر فلم ’ایل اپوسٹول ‘ ارجنٹینا ہی میں تیار کی گئی تھی۔ارجنٹینا کی جدید فلمی دنیا کی رہنمائی لیوکریشیا مارٹیل ،مارٹین ریجمان اور پیبلو ٹریپرو جیسی شخصیتیں کررہی ہیں۔ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے کے 53 ویں ایڈیشن میں ،اس ملک کی گرامایافلمی روایات کے ساتھ ،ارجنٹینا کی 8 منتخب فلمیں نمائش کےلئے پیش کی جائیں گی۔سال 2021 میں تیار شدہ فلم جسے روڈریگو  گوئیریرو کی ہدایت میں بنایاگیا ہے، کوبین الاقوامی مسابقتی زمرے کے تحت مقبول ترین گولڈن پی کوک کے لئے نامزدکیا جاچکا ہے۔یہ فلم ارجنٹینا کے اس فلم ہدایت کار کی چوتھی فیچر فلم ہے ۔اس فلم کا دورانیہ 80 منٹ سے زیادہ پر محیط ہے اور اس فلم میں انسان اور اس کے پالتوجانوروں کے درمیان قائم ہونے والے رشتے کی تلاش اور دریافت کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture1W5TT.jpg

’سیون ڈوگس‘ کا ایک منظر

’فلم سیلف ڈفینس‘جسے اینڈری بریگا نے ڈائریکٹ کیا ہے،کسی بھی ڈائریکٹر کی بہترین پہلی فیچر فلم کے لئے دئے جانے والے  ایوارڈ کے حصول کی دوڑ میں شامل ہے۔اس فلم میں ایک ایسے شخص کی داستان بیان کی گئی ہے جو ایک وکیل استغاثہ ہے اور وہ اپنے وطن واپس آکر اپنے اعزا و اقرباکے قتل کے بہت سے ایسے معاملات کی پیروی کرتا ہے اور ان کو حل کرتا ہے جو اس کے ماضی کے ساتھ وابستہ تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2RPAQ.png

’سیلف ڈفینس‘ کا ایک منظر

ارجنٹینا کی دیگر فلمیں جنہیں اس فلمی میلے میں نمائش کےلئے پیش کیا جائے گا ،ان میں مس وائیبروگ( 2022) ،دی بارڈرس آف ٹائم (2021) ،دی سبسٹی چیوٹ(2022) ،روب آف جیمس (2022) اور ایامی (2022) ۔

اس بنا پر ،اگر آپ اب تک ارجنٹینا کو اس کے بے مثال فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ہی وجہ سے جانتے رہے ہیں تو اب ذرا سنبھل کر بیٹھے اور 2022 کے نومبر کے دوان گوا میں جاری فلمی میلے میں اس ملک کی سینما کی دنیا سے جڑی فنکارانہ مہارتوں سے لطف اندوز ہوں۔

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

ہندوستان کا بین الاقوامی فلمی (میلہ آئی ایف ایف آئی)،جس کی بنیاد 1952 میں رکھی گئی تھی ، ایشیاء کے مشہورو معروف ترین فلمی میلوں میں شامل ہے۔ہندوستان کے اس بین الاقوامی فلمی میلے کی تحریک سے پس پشت نظریہ یہ ہے کہ فلموں اور ان کہانیوں کو جن کو وہ پیش کررہی ہیں اور ان کی تیاری میں جن لوگوں کی محنت شامل ہے ،یاد رکھا جائے ۔ایسا کرکے ہم فلموں کے لئے روشن خیالی پر مبنی اظہار عقیدت اور فلموں کے لئے اپنی چاہت کو ہمہ جہتی طور پر پروان چڑھاتے ہیں اور فروغ دیتے ہیں ۔اس کا مقصد عوام کے درمیان محبت ،باہمی تال میل اور بھائی چارے کے لئے روابط پیدا کرنا اور ان کو انفرادی اور اجتماعی بہتر کارکردگی کی نئی بلندیوں کو طے کرنے کے لئے تحریک دینا ہے ۔

اس میلے کا انعقاد ہر سال گوا کی انٹرٹینمنٹ سوسائیٹی کے تعاون کے ساتھ حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعہ گوا ہی میں کیا جاتا ہے۔آئی ایف ایف آئی کے 53ویں ایڈیشن سے متعلق تازہ ترین اہم معلومات میلے کی ویب سائٹwww.iffigoa.org اور پی آئی بی کی ویب سائٹ(pib.gov.in) ،ٹوئیٹر پر آئی ایف ایف آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ،فیس بک اور انسٹا گرام اور پی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ہمیں فلمی اجتماعات کے پروگراموں سے لطف اندوز ہوتے رہنا چاہئے اور اس سرشاری اور لطف اندوزی کو دوسروں کے ساتھ بھی ساجھا کرنا چاہئے۔

***********

 

 

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.12577

iffi reel

(Release ID: 1876339) Visitor Counter : 178