سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

آل انڈیا ٹورسٹ وہیکل (آتھرائزیشن یا پرمٹ) ضابطے2021 کو ختم کرنے کے لیے اطلاع نامہ کامسودہ جاری

Posted On: 15 NOV 2022 12:56PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کی وزارت نے 11 نومبر 2022 کو ایک اطلاع  نامہ کا مسودہ (جی ایس آر  815 ای) جاری کیا ہے، تاکہ آل انڈیا ٹورسٹ وہیکل (آتھورائزیشن یا پرمٹ) ضابطے، 2021 کو ختم کیا جا سکے۔

 

2021 میں نوٹیفائی کردہ قوانین نے سیاحوں کی گاڑیوں کے لیے اجازت نامے کے نظام کو ہموار اور آسان بنا کر بھارت میں سیاحت کے شعبے کو نمایاں فروغ دیا ہے۔

اب، مجوزہ آل انڈیا ٹورسٹ وہیکلز (پرمٹ) ضابطے، 2022 کے ساتھ، ٹورسٹ پرمٹ کے نظام کو مزید ہموار اور مضبوط بنانے کی تجویز ہے۔

مجوزہ قوانین کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

1. آل انڈیا پرمٹ کے درخواست دہندگان کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے، اجازت اور آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ کی فراہمی کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا ہے۔

2. سیاحتی گاڑیوں کی مزید کیٹیگریز میں کم گنجائش والی گاڑیوں کے لیے کم پرمٹ فیس (دس سے کم) تجویز کی گئی ہے۔ اس سے اُن چھوٹے ٹورسٹ آپریٹرز کو کافی مالی راحت ملنے کی امید ہے، جن کے پاس بیٹھنے کی کم گنجائش والی چھوٹی گاڑیاں موجود ہیں،کیونکہ اب انہیں اپنی گاڑی (گاڑیوں) کی بیٹھنے کی گنجائش کے مطابق کم فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔

3۔بڑی تعداد میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعیناتی کو فروغ دینے کے لیے آپریٹروں کو بغیر کسی لاگت کے ایک منظم انضباطی  نظام کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

تمام متعلقہ فریقوں  سے تیس دن کی مدت کے اندر تبصرے اور تجاویز طلب کی جاتی ہیں۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ر۔ ق ر۔

U-12543                          



(Release ID: 1876069) Visitor Counter : 112