وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات ،ماہی پروری ،  مویشی پروری اور ڈیری  کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مُروگن نے پی آئی بی کی الیکٹرک کاربیڑے کو ہری جھنڈی دکھائی


پیٹرول؍ ڈیزل کاروں کو الیکٹرک کاروں میں تبدیل کرنے سے اخراج میں کمی کے ہمارے عہد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی:ڈاکٹر ایل مُروگن

Posted On: 14 NOV 2022 5:46PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات، ماہی پروی، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مُروگن نے آج یہاں پی آئی بی کی الیکٹرک کاربیڑے کو ہری جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایل مُروگن نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن سے تحریک لیتے ہوئے، حکومت ہند نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے اور انہیں قومی دھارے کے استعمال میں لانے کے لئے ایک کثیر رخی نظریہ اپنایا ہے۔

ڈاکٹر ایل مُروگن نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کی مانگ کو مزید فروغ دینے کے لئے حکومت ہند نے حکومت ہند کے تحت تمام محکموں کی ملکیت والی  یاکرایے پر لی گئی کارو ں  میں سے کم از کم ایک تہائی کاروں کو 2023 تک الیکٹرک کار میں تبدیل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ انہوں نے اس ہدف سے کہیں آگے بڑھ کر آج 14کاروں کو الیکٹرک کاروں میں تبدیل کرنے کے لئے پریس انفارمیشن بیورو کی ستائش کی۔

                

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12519


(Release ID: 1875911) Visitor Counter : 101