وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 8 نومبر کو ہندوستان کے ذریعہ جی 20 کی صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کریں گے
لوگو، تھیم اور ویب سائٹ سے ہندوستان کی اعلی ترجیحات کی دنیا کے سامنے عکاسی ہوگی
جی 20 کی صدارت سے ہندوستان کو بین الاقوامی اہمیت کے حامل انتہائی شدید مسائل سے متعلق عالمی ایجنڈے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا
جی 20 کی صدارت کی مدت کے دوران ہندوستان بھر میں بہت سے مقامات پر32 مختلف شعبوں میں تقریبا 200 اجلاس منعقد کئے جائیں گے
Posted On:
07 NOV 2022 11:38AM by PIB Delhi
وزیراعظم 8 نومبر، 2022 کو شام ساڑھے چار بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہندوستان کی جی20 کی صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رہنمائی کریں گے۔
وزیراعظم ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، ہندوستان کی خارجہ پالیسی عالمی اسٹیج پر قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیاری کررہی ہے۔ اس سمت میں ایک اہم ترین اقدام کرتے ہوئے، ہندوستان یکم دسمبر 2022 سے جی 20 ممالک کی صدارت کے عہدے پر فائز ہوگا۔ جی 20 کی صدارت سے ہندوستان کو بین الاقوامی اہمیت کے حامل انتہائی شدید مسائل سے متعلق عالمی ایجنڈے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ جی 20 ممالک کی ہماری صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ سے ہندوستان کی اعلی ترجیحات کی دنیا کے سامنے عکاسی ہوگی۔
کی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا وہ عظیم ترین فورم ہے جو عالمی جی ٹی پی کے 85 فیصد، عالمی تجارت کے 75 فیصد سے زیادہ اور دنیا کی کل آبادی کے دو تہائی سے زیادہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ جی 20 کی صدارت کی مدت کے دوران ہندوستان بھر میں بہت سے مقامات پر32 مختلف شعبوں میں تقریبا 200 اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔اگلے سال منعقد ہونے والی جی20 چوٹی کانفرنس ہندوستان کے ذریعہ منعقد کی جانے والی سب سے اعلی درجے کا بین الاقوامی اجتماع ہوگا۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No12282
(Release ID: 1874203)
Visitor Counter : 190
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam