ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر 2021 کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں راجستھان میں پرالی جلانے کے واقعات میں 160 فیصد اور پنجاب میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے


دونوں ریاستوں کی حکومتیں پرالی جلانے کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہیں اور اس کے برعکس دہلی-این سی آر میں بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار میں اضافہ کر رہی ہیں

آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسی مدت کے دوران ہریانہ اور اتر پردیش میں کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات میں بالترتیب 30 فیصد اور 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے

پنجاب میں نومبر کے پہلے پانچ دنوں میں 13,396 سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات درج ہوئے، جب کہ پورے اکتوبر 2022 میں آگ لگنے کی تعداد 16,004 تھی، جس نے ہوا کے معیار کو شدید زمرے میں ڈال دیا

Posted On: 06 NOV 2022 4:47PM by PIB Delhi

دہلی میں ہوا کا معیار لگاتار پانچویں دن ’شدید‘ زمرے میں رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، جس سے پرائمری اسکولوں کو زبردستی بند کرنا پڑا، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خبردار کیا کہ فضائی آلودگی سے متعلق پرالی جلانے کے واقعات میں راجستھان میں 160 فیصد اور پنجاب میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ریاستوں کی حکومتیں پرالی جلانے کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہیں اور اس کے برعکس، دہلی این سی آر میں بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار میں اضافہ کر رہی ہیں۔

وزیر موصوف، جو ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے انچارج بھی ہیں، نے کہا کہ دوسری طرف، ہریانہ اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں پرالی کو آگ لگانے کے واقعات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا، اس طرح کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو راجستھان اور پنجاب کی حکومتیں ہوا کے معیار کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں یا انھوں نے اس فنڈ کا صحیح استعمال نہیں کیا ہے جو نریندر مودی حکومت کی طرف سے بھوسے کے انتظام کے لیے مشینیں خریدنے کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔

جدول 1۔ اکتوبر 2021 اور 2022 کے دوران پنجاب، ہریانہ، یوپی اور راجستھان میں آگ لگنے کے واقعات کی تعداد۔

 

کھیتوں میں لگنے والی آگ

 

اکتوبر 2021

اکتوبر 2022

 

پنجاب

13269

16004

20 فیصد اضافہ

ہریانہ

2914

1995

30 فیصد کمی

اتر پردیش

1060

768

38 فیصد کمی

راجستھان

124

318

160 فیصد اضافہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ 2018-19 سے، وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر، مرکز نے پرالی کے انتظام کے لیے ریاستوں کو 3,138 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں، جن میں سے تقریباً 1,500 کروڑ صرف پنجاب کو فراہم کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا، یہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ جب کہ بہت سی ریاستوں نے پرالی کے انتظام میں قابل تعریف کام کیا ہے اور دھیرے دھیرے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پنجاب اور راجستھان کی ریاستیں مزید بگاڑ کیوں دکھا رہی ہیں جس سے ان کے ارادے پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

 

 

وزارت برائے ارضیاتی سائنسز کے زیر اہتمام انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اکتوبر 2021 کے مقابلے میں اکتوبر 2022  میں راجستھان اور پنجاب میں آگ لگنے کے واقعات میں بالترتیب 160 فیصد اور 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر 2021 سے اکتوبر 2022 تک پنجاب میں کھیتوں میں لگنے والی آگ 13269 سے بڑھ کر 16004 ہو گئی جس میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ راجستھان میں اکتوبر 2021 سے اکتوبر 2022 تک 160 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزیر موصوف نے اس خطرے کی طرف بھی اشارہ کیا کہ دہلی میں اس سال اکتوبر میں ہوا کے معیار کے 7 ”بہت خراب“ دن ریکارڈ کیے گئے جب کہ اکتوبر 2021 میں اس طرح کے کوئی معاملے نہیں تھے۔

گزشتہ شام ختم ہونے والے رواں ماہ نومبر کے پہلے پانچ دنوں میں پنجاب میں آگ لگنے کی تعداد ہریانہ اور اتر پردیش سے کہیں زیادہ تھی۔ مثال کے طور پر، کل یعنی 5 نومبر کو پنجاب میں آگ لگنے کی تعداد بالترتیب 2817 اور راجستھان میں 91 تھی جب کہ ہریانہ میں 90 اور اتر پردیش میں بالترتیب 24 تھی۔ کسی ایک دن میں سب سے زیادہ آگ لگنے کی تعداد 2 نومبر کو ریکارڈ کی گئی، جب پنجاب میں 3,634 کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات سب سے زیادہ تھے اور راجستھان میں یہ تعداد 63 تک ریکارڈ کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، نومبر کے پہلے پانچ دنوں میں پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا کے معیار کو شدید زمرے میں لے جانے کا ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا، پنجاب میں یکم سے 5 نومبر 2022 تک 13,396 آگ کے واقعات درج ہوئے، جب کہ اکتوبر 2022 کے پورے مہینے میں یہ تعداد 16,004 تھی۔

جدول 2

 

نومبر کے مہینے میں آگ لگنے کے واقعات

تاریخ

پنجاب

ہریانہ

اتر پردیش

راجستھان

05/11/2022

2817

90

24

91

04/11/2022

2437

63

61

34

03/11/2022

2666

128

40

54

02/11/2022

3634

166

25

63

01/11/2022

1842

88

09

27

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی نے وزارت برائے ارضیاتی سائنسز کے زیر اہتمام ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم (AQEWS) کو فعال کیا ہے۔ AQEWS کے ذریعہ PM2.5 کی آلودگی کی سطح میں پرالی کی آگ کے تعاون کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ تعاون کا تخمینہ 1 نومبر کو 9.7 فیصد، 2 نومبر کو 7.4 فیصد، 3 نومبر کو 32 فیصد اور 4 نومبر کو 17.8 فیصد ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12257


(Release ID: 1874144) Visitor Counter : 250