خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور اطفال کی بہبود کی وزارت نے 31 اکتوبر سے 06 نومبر 2022 تک ویجیلنس ہفتہ 2022 کے تحت کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا
‘‘بھرشٹاچار مکت بھارت- وِکشت بھارت’’ اور ‘‘ایک ترقی یافتہ ملک کے لئے بدعنوانی سے پاک بھارت’’ اس کے اہم موضوع تھے
خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت نےاپنے کام میں شفافیت لانے کی حوصلہ افزائی کے لئے ای -آفس کے صد فیصد استعمال کا نفاذ کیا ہے
وزارت کی جانب سے تمام خریداری بذریعہ جی ای ایم پورٹل کی جارہی ہیں
مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں کا انعقاد
Posted On:
06 NOV 2022 11:37AM by PIB Delhi
بدعنوانی کی روک تھام کی سمت میں خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت فعال طور پر کام کرنے میں سب سے آگے ہے۔ احتیاطی نگرانی کا حقیقی جذبہ پیدا کرنے اور سبھی ریکارڈز اور سبھی کاموں میں شفافیت کی حوصلہ افزائی کے لئے وزارت نے ای- آفس کے صد فیصد استعمال کونافذ کیا ہے۔ نیز، وزارت کی جانب سے کی جانے والی تمام خریداریاں جی ای ایم پورٹل کی ذریعے کی جاتی ہے۔
خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت ، ویجیلنس بیداری ہفتہ 2022 کے تحت مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں کو انعقاد کیا۔
اس کے علاوہ، شفافیت اور ساکھ قائم رکھنے کی ضرورت کے بارے میں سرکاری افسران میں بیداری لانے کے لئے ، وزارت نے 31.10.2022 سے 06.11.2022 تک ویجیلنس ہفتہ 2022 منانے کے لئے ‘‘بھرشٹاچار مکت بھارت-وکشت بھارت’’، ‘‘ترقی یافتہ ملک کے لئے بدعنوانی سے پاک بھارت’’ موضوع پرمختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ وزارت نے ہفتہ کے دوران درج ذیل سرگرمیوں کو انجام دیا۔
- ہفتہ کا آغاز 31 اکتوبر 2022 کو ، وزارت کے سبھی ملازمین کے ذریعے آن لائن دیانتداری کا عہد لئے جانےسے ہوا۔
- وازرت سے متعلق احاطوں ، شاستری بھون کے ساتھ ساتھ جیون وہار اور جیون تارا عمارتوں میں مختلف مقامات پر بینر آویزاں کئے گئے۔
- وزارت کی تمام متعلقہ تنظیموں کو سی وی سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات ارسال کی گئیں اور دوران ہفتہ مختلف آؤٹ ریچ اور بیداری پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی گئی۔
- دفتر میں کیا کریں اور کیا نہ کریں، کے سلسلے میں ایک سرکلر (طرز عمل کے ضابطوں کے مطابق) وزارت کے تمام شعبوں کو جاری کیا گیا۔
- 02 نومبر 2022 کو مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO:12252
(Release ID: 1874097)