مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اور ایکسپو 2022 کوچی میں 4 سے 6 نومبر 2022 تک منعقد ہوگی


ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین 4 نومبر 2022 کو مشترکہ طور پر اس تقریب کا افتتاح کریں گے

یو ایم آئی کانفرنس کم ایکسپو 2022 کا فوکس ‘‘آزادی @ 75 - پائیدار آتم  نربھر اربن موبلٹی’’ کے موضوع پر ہوگا

Posted On: 03 NOV 2022 11:27AM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین مشترکہ طور پر 4 نومبر 2022 کو کوچی میں 15ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی ) کانفرنس اور ایکسپو 2022 کا افتتاح کریں گے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت حکومت کے تعاون سے کیرالہ کے ہوٹل گرینڈ حیات کوچی، کیرالہ میں 4 سے 6 نومبر 2022 تک اس تقریب کااہتمام کیا جارہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے پالیسی سازوں کے سینئر افسران، میٹرو ریل کمپنیوں کے منیجنگ ڈائرکٹر، ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس کے چیف ایگزیکٹیو، بین الاقوامی ماہرین، پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم اور طلباء اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

حکومت ہند کی نیشنل اربن ٹرانسپورٹ پالیسی (این یو ٹی پی ) 2006، دوسری باتوں کے ساتھ، شہری ٹرانسپورٹ سے وابستہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ریاست اور شہر کی سطح پر صلاحیتوں کی تعمیر پر زور دیتی ہے اور  معاشرے کے تمام طبقات کے لیے مساوی اور پائیدارشہری ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے میں  ترقی کے لیے رہنما خطوط مرتب کرتی ہے۔

 این یو ٹی پی کے بیانات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے شہری نقل و  حمل انڈیا پر سالانہ بین الاقوامی کانفرنس-کم-ایگزیبیشن منعقد کرنے کی پہل کی ہے جسے  یو ایم آئی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد شہروں تک معلومات پہنچانا ہے، جن کے عہدیداران کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں تاکہ انہیں عالمی سطح پر جدید ترین اور بہترین شہری نقل و حمل کے طریقوں سے  آگاہ  رکھنے میں مدد ملے۔ یہ کانفرنس دیگر پیشہ ور افراد، ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرنے والوں، ملکی اور بین الاقوامی دونوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ، تاکہ مندوبین اپنی شہری نقل و حمل کو ایک پائیدار راستے پر ترقی دینے کے لیے گھریلو خیالات کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔ یہ تقریب قومی اور بین الاقوامی ماہرین، ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرنے والوں، پالیسی سازوں، پریکٹیشنرز اور شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتی ہے۔

اس سال، اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اور ایکسپو کا مقصد ‘‘آزادی @ 75 - پائیدار آتما نربھر اربن موبلٹی’’ کے موضوع پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس میں شہروں میں موثر، اعلیٰ معیار اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کو ڈیزائن اور  نافذ  کرنے پر زور دیا جائے گا۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور اس شعبے میں ایجادات سب کی نقل و حرکت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو آسان بنا رہی ہیں۔ اختراعات نے نقل و حمل کے بہت سارے  متبادلات کے  اُبھر کر سامنے آنے کاراستہ ہموار کیا ہے۔ اس طرح مسافروں کے لیے حسب مرضی متبادلات کے  انتخاب کا دائرہ  وسیع کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، میٹرو نیو اور میٹرو لائٹ میٹرو ریل کے لیے کم لاگت کے متبادلات  کے طور پر سامنے آئے ہیں اور درمیانے درجے کے شہروں کے لیے اچھے متبادلات  کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ شہروں  مقامی علاقوں کی خدمت کے لیے اختراعی دائروی  خدمات کی منصوبہ بندی کی جارہی  ہیں، اس طرح ذاتی موٹر گاڑیوں کی ضرورت کو ختم کیا جا رہا ہے۔

یو ایم آئی کانفرنس کم ایکسپو 2022 کا تفصیلی یومیہ  پروگرام

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12170


(Release ID: 1873352) Visitor Counter : 230