ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت سرکاری شعبہ کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے ذریعے ایتھنول کی خریداری کے طریقہ کار کو منظوری دی - ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی) -2022 23کے لیے سرکاری شعبہ کی کیو ایم سیز کو فراہمی کے لیے ایتھنول کی قیمت پر نظر ثانی
Posted On:
02 NOV 2022 3:23PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے یکم دسمبر 2022 سے 31 اکتوبر، 2023 تک ای ایس وائ2022 - 23کے دوران آنے والے شوگر سیزن 2022-23 کے لیے، ای بی پی پروگرام کے تحت، گنے کی بنیاد پر مختلف طرح کے خام مال سے اخذ کردہ اعلی ایتھنول کی قیمت کو منظوری دے دی ہے۔:
- سی ہیوی مولاسز روٹ سے ایتھنول کی قیمت 46.66 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 49.41 روپے فی لیٹر کی جائے،
- بی ہیوی مولاسز روٹ سے ایتھنول کی قیمت 59.08 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60.73 روپے فی لیٹر کی جائے،
- گنے کے رس / چینی / چینی کے محلول کے روٹ سے ایتھنول کی قیمت 63.45 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 65.61 روپے فی لیٹر کی جائے،
- اس کے علاوہ، جی ایس ٹی اور نقل و حمل کے چارجز بھی قابل ادائیگی ہوں گے۔
تمام ڈسٹلریز اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں گی اور ان میں سے بڑی تعداد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھنول فراہم کریں گے۔ ایتھنول سپلائی کرنے والوں کو منافع بخش قیمت، گنے کے کاشتکاروں کو جلد ادائیگی میں مدد دے گی، اس عمل میں گنے کے کاشتکاروں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومت، ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کو نافذ کر رہی ہے جس کے تحت او ایم سیز، 10فیصد تک ایتھنول کے ساتھ ملا ہوا پیٹرول فروخت کرتی ہے۔ متبادل اور ماحول دوست ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے اس پروگرام کویکم اپریل 2019 سے انڈمان نکوبار اور لکشدیپ جزائر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چھوڑ کر پورے ہندوستان میں توسیع دی گئی ہے۔ یہ مداخلت توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدی انحصار کو کم کرنے اور زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کی بھی کوشش کرتی ہے۔
حکومت نے 2014 سے ایتھنول کی انتظامی قیمت کو نو ٹیفائی کیا ہے۔ 2018 کے دوران پہلی بار، ایتھنول کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے فیڈ اسٹاک پر مبنی ایتھنول کی تفریقی قیمت کا حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا۔ ان فیصلوں سے ایتھنول کی سپلائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، نتیجتاً سرکاری شعبہ کی او ایم سیزکی طرف سے ایتھنول کی خریداری ایتھنول سپلائی سال 2013-14 میں 38 کروڑ لیٹر سے بڑھ گئی ہے۔ (ای ایس وائی - فی الحال ایک سال کے یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک ایتھنول کی فراہمی کی مدت کے طور پر بیان کیا گیا ہے) جاری ای ایس وائی2021 - 22میں 452 کروڑ لیٹر سے زیادہ کے معاہدوں کے لیے جون 2022 میں اوسطاً 10 فیصد ملاوٹ کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جو نومبر 2022 کے ہدف کی تاریخ سے بہت پہلے ہے۔
حکومت نے 2030 کے اوائل سے ای ایس وائی 2025 26-تک پٹرول میں 20فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کے ہدف کو آگے بڑھایا ہے اور "2020-25 ہندوستان میں ایتھنول کی ملاوٹ کا روڈ میپ" عوامی ڈومین میں رکھا گیا ہے۔ دیگر حالیہ اقدامات میں شامل ہیں: ایتھنول کشید کرنے کی صلاحیت کو 923 کروڑ لیٹر سالانہ تک بڑھانا؛ طویل مدتی آف ٹیک ایگریمنٹس (LTOAs ایل ٹی او ایز)، پرائیویٹ پلیئرز کے ذریعہ ایتھنول خسارے والی ریاستوں میں 431 کروڑ لیٹر سالانہ صلاحیت کے ایتھنول پلانٹس (ڈی ای پیز) کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنا، جس سے 25000- 30000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ اس میں آنے والے سالوں میں ریلوے اور پائپ لائنوں کے ذریعے ایتھنول اور ایتھنول ملاوٹ شدہ پیٹرول کی کثیر نقل و حمل بھی شامل ہے۔ یہ تمام اقدامات کاروبار کرنے میں آسانی اور اتم نر بھر بھارت کے مقاصد کو حاصل کرنے میں اضافہ کرتے ہیں۔
حکومت نے گنے کے کسانوں کے واجبات میں کمی کے لیے بہت سے فیصلے کیے ہیں جن میں ایتھنول کی پیداوار کے لیے چینی اور چینی پر مبنی فیڈ اسٹاک کا رخ موڑنا شامل ہے۔ اب، چونکہ گنے کے رس اور بی ہیوی گڑ کو ایتھنول میں تبدیل کرنے کی وجہ سے چینی سیزن کے آغاز سے ہی بڑی مقدار میں ایتھنول دستیاب ہے، اس لیے، ایتھنول کی فراہمی کے سال کو یکم نومبر سے ایتھنول کی فراہمی کی مدت کے طور پر، یکم نومبر 2023 سے اگلے سال کے 31 اکتوبر تک، دوبارہ متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، جیسا کہ گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) اور چینی کی ایکس مل قیمت میں تبدیلیاں آئی ہیں، اس لیے گنے کی بنیاد پر مختلف فیڈ اسٹاک سے حاصل کردہ ایتھنول کی ایکس مل قیمت پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
*****
U.No.12138
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1873184)
Visitor Counter : 215
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam