امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے خصوصی مہم دوئم کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا

Posted On: 01 NOV 2022 12:05PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ نے 02 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم دوئم کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا ۔ یہ خصوصی مہم دوئم صفائی مہم کے ایک حصے کے طور پر 11,559 جگہوں پر چلائی گئی جن میں عوامی انٹرفیس والے فیلڈ اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر شامل ہیں۔ ان میں  مختلف زمروں میں زیر التوا معاملات جیسے ممبرپارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، آئی ایم سی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کو بھی موثر طریقے سے نمٹا یا جانا شامل ہیں ۔

خصوصی مہم دوئم کے دوران وزارت اور اس سے منسلک/ زیرنگراں دفاتر کے اندر جائزہ لینے کے لیے کل 5.15 لاکھ فائلوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے 4.77 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 2.81 لاکھ فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔

کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے اب تک 1,40,99,510 روپے کی آمدنی ہوچکی ہے۔ اور 90,525 مربع فٹ جگہ بھی خالی کر ادی گئی ہے۔

خصوصی مہم دوئم کے ابتدائی مرحلے کے دوران  ازالے کے لیے کل 5,126 عوامی شکایات اور اپیلوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 4,708 عوامی شکایات اور اپیلوں کا مؤثر طریقے سے ازالہ کیا جا چکا ہے۔

مرکزی مسلح  پولیس فورس (سی اے پی ایفس)، دہلی پولیس اور منسلک/ ماتحت دفاتر کے ذریعہ 2,000 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 200 سے زیادہ ٹویٹس کو وزارت کے پی آئی بی ٹویٹر ہینڈل @ PIBHomeAffairs سے دوبارہ ٹویٹ کیا گیا ہے۔

خصوصی مہم دوئم کے تعلق سےکچھ تصاویر

  

نارتھ بلاک بیڈمنٹن کورٹ کے پہلی اوربعد کی تصاویر

  

تنڈوا این کے ایس ٹی پی پی ، مرکزی دفتر کی پہلی اور بعد کی تصویریں

 

نارتھ بلاک کوریڈور کی پہلی اور بعد کی تصاویر

  

جموں، این سی بی دفتر کے کمرے کی پہلی اوربعد کی تصاویر

 

شیلونگ لیت کورمیں صفائی ستھرائی آؤٹ ڈور کارروائیاں

 

اروناچل پردیش چانگ لانگ میں صفائی ستھرائی کے آؤٹ ڈورکارروائیاں

  

ٹاور مورچہ ایچ کیو آر / 153 بی این کے نزدیک صفائی ستھرائی کی کارروائیاں

   

جھیلم دریا کے علاقے 53 بی این کے نزدیک صفائی ستھرائی سے متعلق کارروائیاں

 

**********

 

 

ش ح ۔ش ر۔ف ر

U.No:12073



(Release ID: 1872656) Visitor Counter : 92