نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آئی آئی ایس ای آر، موہالی میں ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کلین انڈیا 2.0 کی اختتامی تقریب کی صدارت کی
اب تک دو لاکھ کلو سے زیادہ کوڑا جمع کیا جا چکا ہے: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر
Posted On:
31 OCT 2022 4:57PM by PIB Delhi
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں آج 31 اکتوبر کو منائے جانے والے ’قومی یوم اتحاد‘ کے موقع پر، نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر آج آئی آئی ایس ای آر پہنچے۔ انھوں نے اس موقع پر سردار پٹیل کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور ’سوچھ بھارت 2.0‘ کی اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
تصویر: نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر آئی آئی ایس ای آر موہالی میں سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے
قومی سطح کی اختتامی تقریب کا آغاز سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تصویر پر پھول چڑھا کر کیا گیا۔ مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں سردار پٹیل کا تعاون تحریک کا ذریعہ بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک سے ملک بھر میں 75 ہزار سے زائد مقامات پر رن فار یونٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے نوجوان تیزی سے حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار صفائی مہم کو ملک کے نوجوانوں کی طرف سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ نہرو یووا کیندر اور نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاروں نے مل کر صفائی کی ایک قابل قدر تاریخ رقم کی ہے۔ انھوں نے کہا، ”ہمارا ہدف گاندھی جینتی اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے درمیان 100 کلو کچرا جمع کرنا تھا۔ ہم نے یہ عظیم مقصد صرف 19 دنوں میں حاصل کر لیا۔ اب تک کل 2,08,83,704 کلو فضلہ جمع کیا جا چکا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جمع کیے گئے اس فضلے میں سے 2,04,84,176 کلو گرام کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔
تصویر: مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر آئی آئی ایس ای آر، موہالی میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے
اس موقع پر ’رن فار یونٹی‘ کو بھی معزز وزیر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں تقریباً 1200 رضاکاروں نے شرکت کی۔
تصویر: مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھائی
سوچھ بھارت 2.0 کی اختتامی تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود تھے جناب امیت تلوار، ڈپٹی کمشنر، ایس اے ایس نگر، جناب جے گوری شنکر، ڈائریکٹر، آئی آئی ایس ای آر، جناب پردیپ سنگھ، رجسٹرار، آئی آئی ایس ای آر، محترمہ ہریندر کور، آر ڈی، این ایس ایس، جناب سریندر سینی، ڈائریکٹر، این وائی کے ایس، پنجاب اور چندی گڑھ، محترمہ مدھو چودھری، ڈائریکٹر، این وائی کے ایس، ہریانہ۔
متعلقہ سوشل میڈیا لنک:
*************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 12046
(Release ID: 1872414)
Visitor Counter : 171