بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ایس سی ڈی ایم  2.0 مہم کے تحت پی پی پی کے مختلف مسائل کوحل کرنے کے لیے ’ پی پی پی  کے شکایت کے ازالے کے فورم ‘ کاانعقاد : تمام بڑی بندرگاہوں پر زیر التوا شکایتوں کودورکرنے  کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے


خصوصی مہم 2.0 پی پی پی  فریقوں کے مسائل کے حل کا گیٹ وے بن گئی

​​​​​​​بندرگاہوں کے تمام ٹرمینل آپریٹرز کے درمیان حتمی بات چیت ہوئی

Posted On: 31 OCT 2022 2:47PM by PIB Delhi

زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم(ایس سی ڈی پی ایم )2.0 کے ایک حصے کے طور پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت تمام بڑی بندرگاہوں نے زیر التواء شکایات کو دور کرنے کے لیے اپنے پی پی پی  فریقوں کے ساتھ ورکشاپس کا اہتمام کیا۔ ان ورکشاپس کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ ممکنہ مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے اور بقیہ کے لیے واضح طور پر متعین وقت  کے ساتھ آگے کا راستہ طے کیا جائے۔

بڑی بندرگاہوں میں پارا دیپ پورٹ اتھارٹی نے اپنے مختلف فریقوں  کے ساتھ پی پی پی شکایات کے ازالے کے فورم کا انعقاد کیا، جس میں کنسیشنیئر/کیپٹیو برتھ آپریٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پورٹ انتظامیہ نے شرکاء کے مختلف مسائل کو غور سے سنا اور ان میں سے بیشتر کو حل کیا۔

اسی طرح، دین دیال پورٹ اتھارٹی، کانڈلا نے بھی اپنے مختلف فریقوں  جیسے انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹیو لمیٹڈ، کانڈلا انٹرنیشنل کنٹینر لمیٹڈ اور اڈانی پورٹس اور خصوصی اقتصادی زون لمیٹڈ کے ساتھ پی پی پی شکایت کے ازالے کے فورم پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی کی طرف سے تمام ٹرمینل آپریٹرز کے لیے وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق ایک ’پی پی پی شکایت میٹنگ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت  جے این پی اے  کے چیئرمین نے کی جنہوں نے پی پی پی ماڈل کے بارے میں بریفنگ دی۔ مورموگاو پورٹ اتھارٹی نے بھی اسی طرح  کا اہتمام کیا جہاں ٹرمینل آپریٹرز ایم /ایس . ایس ڈبلیوپی ایل (جے ایس ڈبلیو) اوراڈانی مورموگاؤ نے حصہ لیا۔

نیو منگلور پورٹ اتھارٹی (این ایم پی اے) نے خصوصی مہم 2.0 کے ایک حصے کے طور پر موجودہ پی پی پی اور کیپٹیو ٹرمینل/برتھ کے فریقوں  کے ساتھ ’پی پی پی شکایت ازالہ فورم‘ پر ایک ہائبرڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔  میٹنگ  میں تمام ایچ او ڈیز، این ایم پی اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ پی پی پی شکایات کے ازالے کے فورم میں تمام فریقین / کنسیشنیئر موجود تھے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکتہ نے اپنے فریقوں  کے ساتھ پی پی پی شکایات ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ٹی ایم آئی ایل ایل  کے ساتھ دیرینہ مسئلہ پر اس کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ طورپر  حل نکالا گیا۔ شرکاء میں سے سنچری پورٹس لمیٹڈ کے نمائندے نے بتایا کہ انہوں نے ابھی کام شروع نہیں کیا ہے اور وہ معاہدے کے اوقات  کی پابندی کرنے کے لیے  پراعتماد ہیں۔ ازالے کے لیے  فورم کی ان تمام میٹنگوں  سے مختلف فریقوں  کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے اور پی پی پی پروجیکٹ پر عمل درآمد کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے اس طرح بندرگاہ کی بہتر اور زیادہ موثر خدمات میں اضافہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ زیر التوا معاملات 2.0 (ایس سی ڈی پی ایم) کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم کے  مجموعی جذبے  کے مطابق، 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک اس کے نفاذ کے مرحلے کے دوران بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے اہم سکریٹریٹ ، تمام بڑی بندرگاہوں اور دیگر منسلک / ماتحت دفاتر نے سوچھتا اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم چلائی۔ خصوصی مہم 2.0 کے ایک حصے کے طور پر، بندرگاہوں نے کئی ’بہترین طورطریقوں ‘ پر بھی عمل درآمدکیا جن  میں نہ صرف دفتر کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد صفائی کی سرگرمیاں،بیداری سے متعلق  ورکشاپس، فائلوں اور ریکارڈز کے  ڈیجیٹائزیشن، شجرکاری، ای کاروں کا نفاذ وغیرہ  بلکہ  مختلف قواعد و ضوابط کو آسان بنانا شامل ہیں  ۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12041)



(Release ID: 1872380) Visitor Counter : 80