نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا
جناب دھنکر نے جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے ’’ہمارے عظیم گروؤں کی شاندار روحانی روایت کی درخشاں علامت‘‘ قرار دیا
نائب صدر جمہوریہ کا ریاست پنجاب کاایک روزہ دورہ اختتام پذیر ہوا
Posted On:
26 OCT 2022 6:12PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے آج امرتسر میں شری دربار صاحب (گولڈن ٹیمپل) کا دورہ کیا اور اسے ‘’ہمارے عظیم گروؤں کی شاندار روحانی روایت کی ایک درخشاں علامت’‘ قرار دیا۔
نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے ریاست پنجاب کے اپنے پہلے دورے پر امرتسر پہنچ کر جناب دھنکر نے گولڈن ٹیمپل میں ’’امن، سکون، عقیدت اور خدمت کے احساس‘‘ کو ’’ناقابل فراموش تجربہ‘‘ قرار دیا۔
وزیٹر بک میں اپنے ریمارکس لکھتے ہوئے انھوں نے گروؤں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’’شری ہرمندر صاحب صدیوں سے محبت، انسانیت، دردمندی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا رہا ہے۔‘‘
اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے گولڈن ٹیمپل میں لنگر چھکا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیوا میں حصہ لیا۔
اس کے بعد انھوں نے جلیاوالاں باغ کا دورہ کیا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسے قومی اہمیت کی یادگار قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ان شہیدوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے ہم ابدی طور پر مقروض ہیں۔ جناب دھنکر نے یہ بھی کہا کہ ’’شہیدوں کو بہترین خراج عقیدت ایک خوشحال، جامع اور خود کفیل بھارت کی تعمیر ہے جس کا انھوں نے تصور کیا تھا۔‘‘
اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ اور ان کے اہل خانہ نے درشن کیا اور شری درگیانا مندر اور شری رام تیرتھ میں پوجا کی۔
اس دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جناب سوم پرکاش، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب لال جیت سنگھ بھلر اور ریاست کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
****
(ش ح - ع ا - ع ر)
U. No. 11872
(Release ID: 1871045)
Visitor Counter : 131