کابینہ سکریٹریٹ

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی ( این سی ایم سی ) کی میٹنگ ہوئی اور خلیج بنگال پر امکانی سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 21 OCT 2022 6:55PM by PIB Delhi

کابینہ  سکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی ( این سی ایم سی ) نے آج میٹنگ کی اور خلیج بنگال پر ممکنہ طوفان سے نمٹنے کے لئے مرکزی وزارتوں/ایجنسیوں اور ریاستی/ یو ٹی  حکومتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل (آئی ایم ڈی) نے کمیٹی کو خلیج بنگال پر موسمی نظام کی موجودہ حالت کے بارے میں آگاہ کیا ہے ، جس کے شمال کی طرف بڑھنے اور 24 اکتوبر کو شدید ہوکر طوفان میں بدلنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد، اس کے شمال مشرق میں پیش رفت کرتے ہوئے مغربی بنگال – بنگلہ دیش کے ساحل پر  25 اکتوبر تک پہنچنے اور اڈیشہ کے ساحل  سے ٹکرانے کی امید ہے۔  اس کا  امکان ہے کہ یہ 25 اکتوبر کی نصف شب کے قریب بنگلہ دیش اور اس سے ملحقہ مغربی بنگال کے ساحلوں کو عبور کرے گا ۔

اڈیشہ، مغربی بنگال اور انڈمان و نکوبار جزائر کے چیف سکریٹریوں اور آندھرا پردیش کے اسپیشل چیف سکریٹری نے کمیٹی کو طوفان کے ممکنہ راستے میں رہنے والی آبادی کی حفاظت کے لئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جارہی تیاریوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ سمندر میں جانے والے ماہی گیروں کو واپس آنے اور دوسروں کو سمندر میں نہ جانے کے لئے خبردار کیا گیا ہے۔

این ڈی آر ایف نے اپنی ٹیمیں ریاستوں کو مہیا کر دی ہیں اور اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی جا رہی ہیں۔  فوج اور بحریہ کی بچاؤ اور امدادی ٹیموں کو جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ تیار رکھا گیا ہے۔

ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ، جناب راجیو گوبا نے زور دیا کہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے متعلقہ افسران اور مرکزی ایجنسیوں کے متعلقہ افسران کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ ہمارا مقصد جانی نقصان کو صفر پر رکھنا اور بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے املاک اور بنیادی ڈھانچے  کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنانا اور اس بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اسے کم سے کم وقت میں بحال کرنے کا ہونا چاہیے۔

کابینہ سیکریٹری نے کہا کہ سمندر میں موجود ماہی گیروں کو واپس بلایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طوفان سے قبل لوگوں کو خطرے والے علاقوں سے بروقت باہر نکال لیا جائے۔ کابینہ سکریٹری نے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کو یقین دلایا کہ تمام مرکزی ایجنسیاں پوری طرح تیار ہیں اور مدد کے لئے دستیاب ہوں گی۔

میٹنگ میں اڈیشہ، مغربی بنگال اور انڈمان و نکوبار جزائر کے چیف سکریٹریوں اور آندھرا پردیش کے خصوصی چیف سکریٹری، وزارت داخلہ اور بجلی کے سکریٹریز اور ٹیلی کام کے محکمے کے نمائندے، این ڈی ایم اے اور سی آئی ایس سی آئی ڈی ایس کے ممبر سکریٹریز، این ڈی آر ایف کے ڈی جی ،  آئی ایم ڈی کے  ڈی جی ، کوسٹ گارڈ کے ڈی جی اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11758



(Release ID: 1870571) Visitor Counter : 92