وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے اتراکھنڈ میں شری کیدارناتھ دھام میں حاضری دی اور پوجا کی
Posted On:
21 OCT 2022 12:17PM by PIB Delhi
اندرونی حصے میں رودرابھیشیک کیا
- ادی گرو شنکرآچاریہ سمادھی استھل پر حاضری دی
- منداکنی آستھاپتھ اور سرسوتی آستھاپتھ میں کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا
- کیدارناتھ دھام پروجیکٹ کے شرمجیویوں سے بات چیت کی
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کیدار ناتھ کا دورہ کیا اور شری کیدارناتھ مندر کا درشن اور پوجا کی۔ روایتی پہاڑی لباس میں وزیراعظم نے اندرونی حصے میں رودر ابھیشیک کیا اور نندی کی مورتی کے سامنے پوجا کی۔
وزیراعظم ادی گروشنکرآچاریہ استھل پر بھی گئے اور وہاں منداکنی آستھاپتھ اور سرسوتی آستھا پتھ کے حصے میں کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔
وزیراعظم نے کیدارناتھ دھام پروجیکٹ کے شرمجیویوں سے بات چیت بھی کی ۔
وزیراعظم کے ہمراہ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب پُشکر سنگھ دھامی اور اتراکھنڈ کے گورنر ریٹائرڈ جنرل گرمیت سنگھ بھی تھے۔
کیدارناتھ اہم ترین ہندوزیارت گاہ میں سے ایک ہے۔ یہ علاقہ سکھ زائرین کے مقدس مقام ہیم کنڈ صاحب کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ رابطے کے شروع کردہ پروجیکٹ مذہبی اہمیت کے حامل مقامات تک آسان رسائی اور وہاں بنیادی ساختیاتی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کے عہد کامظہر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع س۔ ع ن۔
U-11699
(Release ID: 1869870)
Visitor Counter : 136
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam