سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اور ٹکنالوجی کےمحکمے ڈی ایس ٹی سووچھتا خصوصی مہم کے لئےکثیر اقدامات نافذ کرر ہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
20 OCT 2022 12:26PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی) اپنے ذیلی دفاتر اور خود مختار اداروں کے اشتراک سے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 کی مدت کے دوران سووچھتا کے لئےخصوصی مہم اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے میں سرگرمی کے ساتھ نافذ کررہا ہے۔
اس مہم کے دوران ہوا کے منفرد معیار کی نگرانی کے موجودہ یونٹ کو جو اے یو ایم نئی دہلی کےوگیان بھون میں نئی عمارتوں کی تعمیراتی مقام میں مصروف ہے،ایک ڈیش بورڈ سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ اصل وقت کی آلودگی کی سطحوں کو نمایاں کیا جاسکے۔
دہلی میں آلودگی کی روک تمام کی کمیشن کے ساتھ یو پی آئی کے ذریعہ اے یو ایم سے نکلنے والے ڈیٹا کو مشترک کیا جارہا ہے۔ محکمہ نے رائیڈ آن سوئیپر، آٹو اسکربر ڈرائیر،، سنگل ڈیزل کلینر، ویٹ اینڈ ڈرائی کلینر، ڈے ڈرائیر کلینر، ہائی پریشر کلینر وغیرہ جیسی مشینوں کے ذریعہ اپنی حدود میں میکانائز ڈھنگ سے طریقہ کو اپنایا ہے۔
نئی عمارتوں کی تعمیر کے لئے پروجیکٹ کے حصے کے طو رپر محکمہ ا پنی ایک پرانی عمارتوں ٹی آئی ایف اے سی بلاک کو انتہائی دوست ماحول طریقے سے منہدم کررہا ہے۔ محکمہ نے گردوغبار کو چیک کرنے کے لئےایک چھڑکاؤ مشین نصب کی ہے اور وہ اس طرح کی مزید چھڑکاؤ کرنے والی مشینوں کو حاصل کرنے عمل سے گذر رہا ہے۔ سووچھتا مہم میں ٹکنالوجی بھون کیمپس میں تعمیر کے مقام پر اس طرح چھڑکاؤ کیاجائے اس کی ہریالی باقی رہے اور آفس کی جگہ میں اضافہ کا خیالرکھا جائے۔
***********
ش ح۔ ح ا - ج
Uno11641
(रिलीज़ आईडी: 1869474)
आगंतुक पटल : 161