بھارتی چناؤ کمیشن

دو ہزار بائیس میں ووٹر کی تعلیم اور آگاہی پر بہترین مہم کے لیے نیشنل میڈیا ایوارڈ

Posted On: 20 OCT 2022 11:35AM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 2022 کے دوران ووٹرز کی تعلیم اور بیداری پر بہترین مہم کے لیے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لیے میڈیا ہاؤسز سے اندراجات کو مدعو کیا ہے۔ پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن (الیکٹرانک)، ریڈیو (الیکٹرانک) اور آن لائن (انٹرنیٹ)/سوشل میڈیا میں سے ہر ایک کے لیے ایک ایک، کُل چار ایوارڈ ہوں گے۔

یہ ایوارڈز قابل رسائی انتخابات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، انتخابی عمل کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور ووٹنگ اور رجسٹریشن کی اہمیت اور افادیت  کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ذریعے انتخابی شرکت کو فروغ دینے کے لیے میڈیا ہاؤسز کی نمایاں شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے ہیں۔

یہ ایوارڈز ایک توصیف،  زیبائشی تختی اور نقد انعام کی شکل میں ہوں گے اور قومی ووٹر ڈے (25 جنوری 2023) پر پیش کیے جائیں گے۔

معیار

جیوری ان کی تشخیص کو درج ذیل معیار پر  طے  کرے گی:

  • ووٹر آگاہی مہم کا معیار

· کوریج/مقدار کی حد

· عوام پر اثرات کا ثبوت

· قابل رسائی انتخابات کے بارے میں آگاہی کی کوریج

· کوئی اور متعلقہ عنصر (عناصر)

داخلے کی شرائط

متعلقہ مدت کے دوران اندراجات شائع یا نشر/ٹیلی کاسٹ کیے گئے ہوں ۔

پرنٹ اندراجات میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہونا ضروری ہیں:

  1. متعلقہ مدت کے دوران کئے گئے کام کا خلاصہ، جس میں شامل ہونا چاہئے۔
  1. خبروں/مضامین کی تعداد
  2. کل پرنٹ ایریا، مربع سینٹی میٹر میں
  1. ایک پی ڈی ایف سافٹ کاپی یا متعلقہ ویب ایڈریس کا لنک یا اخبار/مضامین کی فل سائز فوٹو کاپی/ پرنٹ کاپی؛
  2. کسی بھی دوسری سرگرمی کی تفصیل جیسے براہ راست عوامی مصروفیت  وغیرہ۔
  3. کوئی اور معلومات

براڈکاسٹ ٹیلی ویژن (الیکٹرانک) اور ریڈیو (الیکٹرانک) کے اندراجات میں شامل ہونا چاہیے:

  1. متعلقہ مدت کے دوران چلائی گئی مہم/کام پر ایک  خلاصہ  جس میں شامل ہونا چاہیے۔
  1. مواد (سی ڈی یا ڈی وی ڈی یا پین ڈرائیو میں) براڈکاسٹ/ٹیلی کاسٹ کی مدت اور فریکوئنسی اور اس مدت کے دوران ہر جگہ کی اسی طرح کی نشریات کا پورا وقت۔
  2. تمام مقامات/ خبروں کے نشریاتی وقت کی مجموعی مقدار۔
  3. سی ڈی، یا ڈی وی ڈی یا پین ڈرائیو یا دیگر ڈیجیٹل میڈیا میں ووٹر بیداری سے متعلق خبروں کی فیچر یا پروگرام، دورانیہ، ٹیلی کاسٹ/براڈکاسٹ کی تاریخ اور وقت اور فری کوئنسی کے دورانیہ کے ساتھ۔

2-کوئی دوسری سرگرمی جیسے براہ راست عوامی مصروفیت وغیرہ۔

3-کوئی اور معلومات

آن لائن (انٹرنیٹ)/سوشل میڈیا کے اندراجات میں شامل ہونا چاہیے:

1-متعلقہ مدت کے دوران کئے گئے کام کا خلاصہ جس میں پوسٹس/بلاگ/مہم/مضامین وغیرہ کی تعداد شامل ہونی چاہیے۔

2-متعلقہ مضامین کی پی ڈی ایف سافٹ کاپی یا متعلقہ ویب ایڈریس کا لنک:

3-کسی دوسری سرگرمی کی  تفصیل جیسے کہ براہ راست عوامی مصروفیت  وغیرہ۔

4-آن لائن سرگرمی کا اثر (تفصیلات)

5-کوئی اور معلومات

اہم

  1. انگریزی/ہندی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں جمع کرائے گئے اندراجات کے لیے انگریزی ترجمہ درکار ہوگا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں اندراجات مسترد کئے جا سکتے ہیں۔
  2. براڈکاسٹ مواد جمع کروانے والے افراد کو آگاہ ہونا چاہیے کہ جیوری فیچرز/پروگرام کے صرف پہلے دس منٹ کا استعمال کر سکتی ہے۔
  • III. کمیشن کا فیصلہ حتمی ہوگا اور کوئی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔ کمیشن اس سلسلے میں تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔
  1. اندراجات میں میڈیا ہاؤس کا نام، پتہ، ٹیلی فون اور فیکس نمبر اور ای میل ہونا چاہیے۔
  2. مقررہ تاریخ: اندراجات 30 نومبر 2022 سے پہلے درج ذیل پتے پر پہنچ جائیں:

شری لو کش یادو، انڈر سکریٹری (مواصلات) الیکشن کمیشن آف انڈیا، نرواچن سدن، اشوکا روڈ، نئی دہلی 110001۔

ای میل: media-division@eci.in

فون نمبر: 011-23052033

ایوارڈز مندرجہ ذیل چار زمروں میں دیئے جائیں گے۔

  1. پرنٹ میڈیا
  2. الیکٹرانک (ٹیلی ویژن) میڈیا
  3. الیکٹرانک (ریڈیو) میڈیا اور
  4. آن لائن (انٹرنیٹ)/سوشل میڈیا

 ایسی تمام سفارشات/ گذارشات کو  30 نومبر 2022 تک الیکشن کمیشن آف انڈیا  تک مثبت انداز میں پہنچ جانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11636



(Release ID: 1869454) Visitor Counter : 206