وزارت دفاع

دفاع میں خود انحصاری: وزیراعظم جناب نریندر مودی   نے ڈیف ایکسپو-2022 کےدوران  101 اشیا پرمشتمل ملک میں تیار کردہ اشیا  کی چوتھی فہرست کا اعلان کیا  

Posted On: 19 OCT 2022 11:06AM by PIB Delhi

حکومت  کی آتم نربھر ابھیان کی اہم  کوششوں میں سے ایک،  خود انحصاری کو حاصل کرنے کے لئےدفاعی شعبے میں  انقلاب لانا ہے اور  سرکاری  اورنجی شعبے کی فعال شرکت کے ساتھ دفاع اشیا کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ وزارت دفاع  (ایم او ڈی) نے دفاع میں خود انحصاریت کے حصول کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں  اور ملک میں تیار کردہ  اشیا کی فہرست  ،اس ویژن کے حصول کے لئے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل وزارت دفاع نے  پہلی، دوسری اور تیسری  ملک  میں تیار کردہ اشیا کی فہرست کا اعلان کیا تھا جو بالترتیب 21  اگست 2020 ، 31 مئی 2021 اور 7 اپریل 2022  تک 310 اشیا پر مشتمل ہیں۔  19 اکتوبر 2022 کو وزیراعظم جناب  نریندرمودی نے  گاندھی نگر گجرات میں   ڈیف ایکسپو2022 کی افتتاحی تقریب میں 101 اشیا کی ‘‘ملک میں تیار کردہ اشیا کی چوتھی فہرست’’کا اعلان کیا ہے۔ ان فہرست میں وہ تمام اشیا شامل ہیں جو دفاعی  حصول کے طریقہ کار(ڈی اے پی) 2020 میں دیئے گئے التزامات کے مطابق  دیسی  ذرائع سے خریدے جائیں گے ۔  اس فہرست میں دفاع میں خود انحصاری کی طرف  آگے بڑھنے کے لئےمسلسل کوشش کرنے   کی تدابیر اور اقدامات شامل ہیں۔

 76ویں یوم آزادی   کے موقع پر لال قلعہ کے فصیل سے ملک کے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے پازیٹیو لسٹ  کے ذریعہ مقامیت  کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کی تھی۔ ان فہرستوں کے مطابق دیسی اشیا کو فرو غ دیا جائے گا اور دفاعی شعبے میں خو د انحصاری کے حصول کی  کوشش کی جائے گی نیز آنے والے وقتوں میں برآمدات کو بڑھانے  پر مزیدکام کیا جائےگا۔

وزارت دفاع نےصنعت سمیت تمام شراکت داروں کے ساتھ متعددادوار میں مشاورت کے بعد یہ چوتھی فہرست تیار کی ہے۔ اس فہرست میں  آلات/نظام پرخصوصی توجہ دی گئی ہے جسے  دفاعی شعبے میں ترقی کے لئے تیار کیا جارہا ہے اور  اگلے پانچ سے دس برسوں میں فرم آرڈر میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔  پہلے  تین فہرستوں کی طرح گولہ بارود کے متبادل درآمدات  جو کہ بار بار کی ضرورت ہے  پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے  ۔ اس چوتھی فہرست میں  ہندستانی دفاعی صنعت  کی بڑھتی ہوئی گنجائش اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ٹکنالوجی میں  تازہ سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو راغب کرکے  گھریلو تحقیق و ترقی   کے امکانات کو تقویت دینے کی توقع ہے۔

چوتھی فہرست میں درج اشیا مسلح افواج کے رجحان  اور مستقبل کی ضرورت کی سمجھ کے لئے گھریلو دفاعی  صنعت کو  وافر مواقع اور سہولت فراہم کرے گا۔  اس کے علاوہ ملک کے اندر تحقیق و ترقی اور مینوفیکچرنگ او رمطلوبہ  صلاحیت کو پورا کرنے  میں اہم کردار ادا کرے گا۔

   وزارت دفاع  صنعت کو ماحول ساز گار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام طرح کی امداد بھی فراہم کرے گی تاکہ یہ یقینی  بنایا جاسکے  کہ  ‘‘ملک میں تیار کی جانے والی اشیا کی چوتھی فہرست ’’ میں مذکور طے وقت پر امور کی انجام دہی ہو ۔ اسی طرح  وقت مقررہ پر ملک کے اندر درآمدات کے لئے دفاع میں خود انحصاریت کے حصول اور صلاحیتوں  کو فروغ دینا ہے۔تما م اسٹیک ہولڈرس کی معلومات کے لئے اس سےمتعلق فہرست وزارت دفاع کی ویب سائٹ  (www.mod.gov.in) ڈالی گئی ہے ۔

ملک میں تیارکی جانے والی اشیا کی چوتھی فہرست کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

ش ح۔ع ح - ج

Uno11592

 



(Release ID: 1869137) Visitor Counter : 155