وزارت دفاع

دفاع کے سکریٹری نے ، دفاعی سامان کی نمائش 2022 سے الگ افریقی ملکوں کے مندوبین کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں منعقد کیں

Posted On: 19 OCT 2022 9:01AM by PIB Delhi

گجرات کے شہر گاندھی نگر میں 18 اکتوبر  2022 کو ،  دفاعی سامان کی نمائش  2022  کے حصے کے طورپر دوسرے بھارت-افریقہ  دفاعی مذاکرات کا انعقاد کیا۔دفاع کے سکریٹری نے  اسی دن  افریقی ملکوں کے  نمائندوں کے ساتھ بہت سی دوطرفہ میٹنگیں منعقد کیں۔

ایک دوطرفہ میٹنگ ، ایم او ڈی سوڈان  کے  سکریٹری جنرل  ،  لیفٹیننٹ جنرل عثمان محمد حسن کرار  کے ساتھ منعقدکی  ۔ لیفٹیننٹ جنرل رشاد عبدالحمید  اسماعیل عبداللہ  بھی میٹنگ میں  موجود تھے ،جو سوڈان فوج کے سربراہ ہیں۔میٹنگ میں دفاعی تعاون کے معاملات اور مستقبل میں کئے جانے والے تعاون کے لئے  امکانی میدانوں  پر بات  چیت کی گئی ۔

ایم او ڈی زامبیا  کے مستقل سکریٹری  جناب نورمین  چپاکو پاکو  کی قیادت میں  زامبیا کے ایک وفد نے دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار سے ملاقات کی ۔ا س ملاقات  میں  تربیت اور صلاحیت سازی سے متعلق معاملات  پر بات چیت ہوئی ۔یہ بات چیت دوطرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لینے کے علاوہ کی گئی ۔

محکمے کے سکریٹری جنرل  ، میجر جنرل صدیقی سماکے  کی قیادت میں  مالی کے ایک وفد نے   دفاع کے سکریٹری سے ملاقات کی ۔ انہوں نے دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کے معاملات سمیت   امکانی دفاعی تعاون  پر بھی بات چیت کی ۔

 

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-11589



(Release ID: 1869093) Visitor Counter : 127