وزارت دفاع
خود کفیل اور محفوظ سرحدیں ایک طاقتور نئے بھارت کے لئے اہم ہیں ، نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان
ایک خود کفیل دفاعی صنعت کے ذریعہ تیار کئے گئے جدید ہتھیاروں کے ساتھ مسلح افواج کو لیس کرنے پر توجہ دی جارہی ہے
Posted On:
15 OCT 2022 12:04PM by PIB Delhi
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے 15 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ بھارت کو ایک طاقتور ملک بنانے کے لئے خود کفیل اور محفوظ سرحدیں ضروری ہیں ۔ وزیردفاع نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو 2027 تک سب سے طاقتور ملک بنانے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زورکیا کہ وزارت دفاع ا ٓتم نربھر بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژ ن کوحاصل کرنے کے لئے کوئی کثر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔
جناب راجناتھ سنگھ نے ایک خود کفیل دفاعی صنعت کے ذریعہ تیار کئے گئے جدید ہتھیاروں کے ساتھ مسلح افواج کو لیس کرنے پر توجہ دینے کے حکومت کے ا رادے کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے درآمدات پر انحصار کم کرنے نیز مثبت مقامی فہرستوں کےاجرا کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔ حال ہی میں آئی این ایس وکرانت جسے حال ہی میں پانی میں اتارا گیا ہے کی مثال دیتے ہوئے، جس میں 76 فیصد دیسی کل پرزے موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس جدید ہتھیار اور پلیٹ فارم تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک اگلے دس سالوں میں جدید اور موثر سمندر، زمینی، آسمانی اور خلائی دفاعی پلیٹ فارم تیار کرنا شروع کر دے گا۔
وزیر دفاع نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ پچھلے کچھ سالوں میں حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دفاعی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ " جبکہ ایک وقت تھا جب ہندوستان صرف 1,900 کروڑ روپے کا دفاعی سامان برآمد کرتا تھا۔ آج یہ تعداد 13,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم نے 2025 تک 1.75 لاکھ کروڑ روپے کی دفاعی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں 35,000 کروڑ روپے کی برآمدات بھی شامل ہیں۔ ہم اپنے نشانے کو حاصل کرنے کی طرف گامزن ہیں۔
سرحدی علاقوں کی ترقی کو حکومت کے وژن کا ایک اہم پہلو قرار دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مسلح افواج کی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کو رہنے والے لوگوں کے ساتھ جوڑنے کے لیے دور دراز کے علاقوں سے رابطہ بڑھانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مشکل حالات کے باوجود شمال مشرقی ریاستوں میں مسلح افواج اور عام لوگوں کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی اور ان کی حب الوطنی کی تعریف کی۔
وزیر دفاع نے شمال مشرق کو ہندوستان کا ایک اہم حصہ قرار دیا جسے آزادی کے بعد طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمال مشرق کی ترقی شروع سے ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے اہم توجہ والے علاقوں میں سے ایک رہی ہے کیونکہ یہ خطہ ملک کی اقتصادی، سماجی، سیاسی اور اسٹریٹجک ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔
جناب راجناتھ سنگھ نے کہا "گزشتہ8.5 سالوں میں ہماری سب سے بڑی کامیابی شمال مشرقی ریاستوں میں امن اور خوشحالی کی بحالی پر رہی ہے۔ 2014 کے بعد سے، شمال مشرق کی تقریباً ہر ریاست میں تشدد کے واقعات میں تقریباً 80-90 فیصد کمی آئی ہے۔ بیش تر شدت پسند تنظیمیں یا تو جڑ سے اکھاڑ پھینکی گئی ہیں یا ان تنظیموں کے انتہا پسندوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ مسلح افواج کے(خصوصی اختیارات) ایکٹ کو 80 فیصد علاقوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگہ نےکہاکہ یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ اب خطے میں امن، استحکام ‘‘ ۔
وزیر دفاع نے شمال مشرق کے ساتھ رابطے کو گزشتہ 8.5 سالوں میں حکومت کی ایک اور کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فضائی، سڑک اور ریل رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے اور اب اس کا خطے سے براہ راست رابطہ ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی علاقہ کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کی مرکزی کابینہ کی منظوری کو شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی ایک مضبوط، خوشحال اور خود انحصار ’نیو انڈیا‘ بنانے کے لیے اہم ہے جس کےباےمیں وزیر اعظم نے سوچا ہے ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کی جن کی قیادت میں ملک کی معیشت مزید متحرک اور مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد 2014 میں صرف 400 سے بڑھ کر 75,000 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 100 سے زیادہ دنیا بھر میں ایک یونی کارن کے نام سے جانے جاتے ہیں کیونکہ ان کی قیمت $1 ارب امریکی ڈالر ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ"آج، زیادہ تر ممالک معیشت میں مندی کے مسئلےسے دوچار ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2022-23 میں اس کی عالمی جی ڈی پی کی شرح نمو 2.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جب کہ ہندوستان کی شرح نمو کو کم آنکا گیا ہے، لیکن یہ اب بھی 6.1 فیصد پر متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو دیکھ رہی ہے، "۔
**********
ش ح ۔ح ا۔ف ر
U.No:11503
(Release ID: 1868441)
Visitor Counter : 146