ریلوے کی وزارت
جناب اشونی ویشنو نے بھوبنیشور ریلوے اسٹیشن پر ہندوستان کے پہلے ایلومینیم فریٹ ریک - BOBRNALHSM1 61کا افتتاح کیا
ایلومینیم فریٹ ریک - 61 ریلویز،بیسکو لمیٹیڈ ویگن ڈویژن اور ہندالکو کی مشترکہ کوششوں سے اندرون ملک تیار کیا گیا ہے
روایتی ریک کے مقابلے ایلومینیم ریک کے بہت سے فوائد ہیں
Posted On:
16 OCT 2022 3:57PM by PIB Delhi
ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج بھوبنیشور ریلوے اسٹیشن پر ہندوستان کے پہلے ایلومینیم فریٹ ریک -BOBRNALHSM1 61 کا افتتاح کیا۔ اس ریک کی منزل بلاس پور ہے۔
یہ میک ان انڈیا پروگرام کے لیے ایک اہم کوشش ہے کیونکہ اسے مکمل طور پرآر ڈی ایس او ،ہندالکو اوربیسکو ویگن کے ساتھ مل کر اندرون ملک ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
ایلومینیم ریک کی خصوصیات:
- مکمل طور پر قفل بند تیار کیا گیا ہے۔ اس شاندار ڈھانچے پر کوئی ویلڈنگ نہیں ہے۔
- ٹائر عام اسٹیل ریک سے 3.25 ٹن کم ہے، اس میں 180 ٹن اضافی سامان لے جانے کی صلاحیت جس کے نتیجے میں فی ویگن زیادہ تھرو پٹ ہے۔
- دھڑا کا ہائی پے لوڈ اوسط 2.85 ہے۔
- دھڑا میں کمی سے کاربن اخراج کم ہو جائے گا کیونکہ خالی سمت میں اور بھری ہوئی حالت میں مال کی زیادہ نقل و حمل کی وجہ سے ایندھن کی کم کھپت ہوگی۔ ایک ریک اپنی پوری زندگی میں 14,500 ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ بچا سکتا ہے۔
- 80 فیصد ریکس کی دوبارہ فروخت کی قیمت ہے۔
- لاگت 35 فیصد زیادہ ہے کیونکہ آلودگی سے پاک اسٹرکچر تمام ایلومینیم ہے۔
- اعلی سنکنرن اور گھرشن مزاحمت کی وجہ سے کم دیکھ بھال کی لاگت۔
آئرن انڈسٹری بہت زیادہ نکل اور کیڈیم استعمال کرتی ہے جو درآمد سے حاصل ہوتی ہے۔ لہذا ایلومینیم ویگنوں کے پھیلاؤ کے نتیجے میں درآمد کم ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ یہ گھریلو ایلومینیم کی صنعت کے لیے اچھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 11487)
(Release ID: 1868358)
Visitor Counter : 177