امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ملک میں پہلی بار ہندی میں ایم بی بی ایس کا نصاب لانچ کیا


آج کا دن ملک کے تعلیمی شعبے کے احیاء اور تعمیر نو کا دن ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی میں بنیادی، تکنیکی اور طبی تعلیم میں مادری زبان کو اہمیت دے کر بہت بڑا تاریخی فیصلہ لیا

وزیر اعظم مودی نے تمام علاقائی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم دستیاب کرانے کا اصرار کیا تھا اور مدھیہ پردیش کی شیو راج سنگھ چوہان سرکار نے سب سے پہلے مودی جی کی اس خواہش کی تکمیل کی ہے

آج مودی جی کی قیادت میں نئی تعلیمی پالیسی کے توسط سے ہماری زبانوں کو اہمیت دینے کی شروعات ہوئی ہے، جے ای ای ، این ای ای ٹی اور یو جی سی امتحانات کو ملک کی بارہ زبانوں میں منعقد کیاجارہا ہے

آج سے ہمارے بچوں کو اپنی مادری زبان میں تکنیکی اور طبی تعلیم تو ملے گی ہی، اس کے ساتھ ہی وہ آگے تحقیق بھی اپنی زبان میں کرسکیں گے

21ویں صدی میں کچھ طاقتوں نے برین ڈرین کی تھیوری اپنائی اور آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی برین ڈرین کی تھیوری کو برین گین تھیوری میں بدل رہے ہیں

طلباء کو زبان کی احساس کمتری سے باہر آنا چاہئے، کیونکہ آج ملک میں نریندر مودی جی کی سرکار ہے اور آپ اپنی زبان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی پلیٹ فارموں پر اپنا خطاب قومی زبان-ہندی میں دے کر پوری دنیا کو ایک پیغام دیا ہے، جب مودی جی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندی میں بولتے ہیں تو ملک بھر کے نوجوانوں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے

مرکز کی نریندر مودی سرکار نے تکنیکی اور طبی تعلیم کے شعبے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں

2014میں میڈیکل کالج 387 تھے ، جو بڑھ کر 596ہوگئے ہیں، ایم بی بی ایس سیٹیں 51000سے بڑھا کر 79000کی گئیں، آئی آئی ٹی 16 سے بڑھ کر 23ہوئے، آئی آئی ایم ایس13 تھے جو اب 20 ہیں اور آئی آئی آئی ٹی9سے بڑھ کر 25ہوگئے

2014میں ملک میں 723یونیورسیٹیاں تھیں،جنہیں بڑھا کر 1043 کرنے کا کام مرکز کی نریندر مودی سرکار نے کیا ہے

مودی جی کے ذریعے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کے توسط سے ہماری زبانوں کے وقار کو قائم کرنے اور ان میں ہی ٹیکنیکل ، میڈیکل اور قانون کی تعلیم کا نظم پورے ملک میں کرنے سے ملک میں اہلیت کا انقلاب آنے والا ہے

زبان اور دماغی صلاحیت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، زبان صرف اظہار کا ذریعہ ہے، جبکہ دماغی صلاحیت بچے کو ایشور نے دی ہے، جسے تعلیم سے نکھارا جاسکتا ہے

آج کی اس شروعات سے تحقیق کے شعبے میں ہندوستان بہت آگے جائے گا اور ہمارے بچوں کی ذہنی صلاحیت کا بھی دنیا سے تعارف ہوگا

Posted On: 16 OCT 2022 4:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ملک میں پہلی بار ہندی میں ایم بی بی ایس کا نصاب لانچ کیا۔اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 

 

 اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کا دن آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ہندوستان کے طبی شعبے کے لئے بہت اہم ہے، جسے آنے والے وقت میں سنہرے لفظوں میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کے تعلیمی شعبے کے احیاء اور تعمیر نو کا دن ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی میں بنیادی ، تکنیکی اور طبی تعلیم میں بچے کی مادری زبان کو اہمیت دے کر ایک بہت بڑا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم، گجراتی، بنگالی وغیرہ تمام علاقائی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم دستیاب کرانے پر زور دیا ہے اور مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان سرکار نے سب سے پہلے مودی جی کی اس خواہش کی تکمیل کی ہے۔

 

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج میڈیکل کی پڑھائی ہندی میں شروع ہورہی ہے اور جلد ہی انجینئرنگ کی پڑھائی بھی ہندی میں شروع ہوگی اور ملک بھر میں آٹھ زبانوں میں انجینئرنگ کی کتابوں کا ترجمہ شروع ہوچکا ہے اور کچھ ہی وقت میں ملک کے تمام طلباء اپنی مادری زبان میں ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کی شروعات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس لئے اہم ہے کہ کیونکہ آج سے ہمارے بچوں کو اپنی مادری زبان میں ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم تو ملے گی ہی، اس کے ساتھ ہی وہ آگے تحقیق بھی اپنی زبان میں کرسکیں گے۔

 

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کی نئی تعلیمی پالیسی کو سب سے پہلے اور اچھے طریقے سے مدھیہ پردیش نے زمین پر اتارا ہے۔جناب شاہ نے طلباء سے کہا کہ کسی بھی انسان کے سوچنے کا عمل اپنی مادری زبان میں ہی سب سے اچھا ہوتا ہے اور مادری زبان میں کی گئی بات دل کے اندر تک پہنچتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوچنے، ترمیم، تحقیق، دلیل، تجزیہ اور فیصلے پر پہنچنے کا عمل ہمارا من ہماری مادری میں ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پڑھائی لکھائی اور تحقیق مادری زبان میں ہو تو ہندوستان کے طلبا ءدنیا کے کسی بھی ملک کے طلباء سے کم نہیں ہے اور وہ پوری دنیا میں تحقیق کے شعبے میں بھی ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ 21ویں صدی میں کچھ طاقتوں نے برین ڈرین کی تھیوری اپنائی اور آج وزیر اعظم مودی برین ڈرین کی تھیوری کو برین گین تھیوری میں بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مودی جی کی قیادت میں نئی تعلیمی پالیسی کے توسط سے ہماری زبانوں کو اہمیت دینے کی شروعات ہوئی ہے۔ جے ای ای، این ای ای ٹی اور یوجی سی امتحانات کو ملک کی 12زبانوں میں منعقد کرنے کی ہم نے شروعات کی ہے۔اسی طرح کامن  یونیورسٹی انٹرینس ٹیسٹ ملک کی 13زبانوں میں منعقد کیا جارہا ہے اور 10 ریاستوں نے انجینئرنگ نصاب کا تمل، تیلگو، مراٹھی، بنگالی، ملیالم اور گجراتی میں ترجمہ کرکے اس کی تعلیم شروع کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005B6VW.jpg

 

 مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنی زبانوں میں تعلیم سے یقینی طور سے طلباء کی صلاحیت بڑھے گی۔انہوں نے ملک بھر کے طلباء سے کہا آپ زبان کی احساس کمتری سے باہر آئیں، کیونکہ آج ملک میں نریندر مودی جی کی سرکار ہے اور آپ اپنی زبان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے عالمی پلیٹ فارموں پر اپنا خطاب اپنی قومی زبان ہندی میں دے کر پوری دنیا کو ایک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مودی جی عالمی پلیٹ فارم پر ہندی میں بولتے ہیں تو ملک بھر کے نوجوانوں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PM9U.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی سرکار نے ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم کے شعبے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔جناب شاہ نے کہا کہ 2014 میں میڈیکل کالج 387 تھے، جو بڑھ کر 596 ہوگئے ہیں، ایم بی بی ایس سیٹوں کی تعداد کو 51000 سے بڑھا کر 79000کردیا گیاہے۔ آئی آئی ٹی 16تھے، جو اب 23 ہیں، آئی آئی ایم ایس 13تھے جو اب 20 ہیں اور آئی آئی آئی ٹی 9 تھے جو اب بڑھ کر 25 ہوگئے ہیں۔ 2014 میں ملک میں کل 723 یونیورسٹیاں تھیں، جنہیں بڑھا کر 1043کرنے کا کام مرکز کی نریندر مودی سرکار نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کے ذریعے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کے توسط سے ہماری زبانوں کے وقار کو قائم کرنے اور ہماری زبانوں میں ہی ٹیکنیکل، میڈیکل اور قانون کی پڑھائی کا نظم پورے ملک میں کرنے سے ملک میں صلاحیت کا انقلاب آنے والا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ انگریزی کی تشہیرو توسیع کرنے والے لوگوں نے  زبان کو ذہنی صلاحیت کے ساتھ جوڑ دیا، لیکن زبان اور ذہنی صلاحیت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔زبان صرف اظہار کا ذریعہ ہے، جبکہ ذہنی صلاحیت بچے کو ایشور نے دی ہے، جسے تعلیم سے نکھارا جا سکتا ہے اور اگر مادری زبان میں تعلیم ہوتی ہے تو ذہنی صلاحیت کو نکھارنے میں بہت فائدہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی اس شروعات سے تحقیق کے شعبے میں ہندوستان دنیا میں بہت آگے جائے گااور ہمارے بچوں کی ذہنی صلاحیت کا بھی دنیا سے تعارف ہوگا۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.114000



(Release ID: 1868340) Visitor Counter : 182