زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی میں17 اکتوبر کو  دو روزہ پی ایم کسان سمان سمیلن 2022کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 OCT 2022 12:45PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندرمودی بتاریخ 17اکتوبر 2022کو میلہ گراؤنڈ  آئی اے آر آئی ، پوسا، نئی دہلی میں ’’پی ایم کسان سمان سمیلن 2022‘‘ نامی دو روزہ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر جناب مودی پی  ایم-کسان فلیگ شپ اسکیم کے تحت 12ویں قسط کی شکل میں راست فائدہ منتقلی کے ذریعے 16000کروڑ روپے جاری کریں گے۔ وزیر اعظم  زرعی اسٹارٹ اَپ  کانکلیو اور نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ وہ کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزارت کے 600پی ایم کسان سمردھی کیندروں(پی ایم-کے ایس کے)کا بھی افتتاح کریں گے اور کسانوں کے لئے بھارت یوریا بیگ ، کھادوں میں ہندوستان کا سب سے بڑا قدم-ایک قوم ایک کھاد اسکیم کا بھی آغاز کریں گے۔

زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی وزارت اور کیمیکل و کھاد کی وزارت کے ذریعے منعقد ’’پی ایم کسان سمان سمیلن2022‘‘کے ذریعے جناب مودی کروڑوں کسانوں، زرعی اسٹارٹ اَپ، تحقیق کاروں، پالیسی سازوں، بینکرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو خطاب کریں گے۔یہ انعقاد کسانوں اور زرعی اسٹارٹ اَپس کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لائے گا۔ایک کروڑ سے زیادہ کسان اس تقریب ورچوئل ذرائع سے جڑیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ 732کرشی وگیان کیندر (کے وی کے)، 75 آئی سی اے آر ادارے، 75 ریاستی زرعی یونیورسٹیاں، 600 پی ایم کسان مراکز، 50000بنیادی زرعی کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور دو  لاکھ کمیونٹی سروس سینٹر(سی ایس سی)بھی ورچوئل ذرائع اس تقریب میں شرکت کریں گے۔کیمیکل و کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا ، زراعت و کسانوں کی بہبود کے وزرائے مملکت جناب کیلاش  چودھری اور محترمہ شوبھا کرندلاجے  بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 

 

تقریب کی تفصیل اس طرح ہے:پی ایم-کسان کے تحت 12ویں قسط کے طورپر مستفدین کسانوں کے لئے 16000کروڑ روپے کا اجراء

وزیر اعظم جناب نریندر مودی زراعت وکسانوں کی بہبود کی وزارت کی پی ایم –کسان  اسکیم کے تحت کسانوں کے لئے 12ویں قسط کے طورپر 16000کروڑ روپے جاری کریں گے۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم-کسان)حکومت ہند کی ایک اہم اسکیم ، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پالیسی ساز کارروائی شروع کرنے اور شمولیاتی و زرعی پیداواری سیکٹر کے لئے عوامی پروگراموں کو نافذ کرنے کے  مسلسل عہد کا نتیجہ ہے۔ اس اسکیم کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعے 24فروری 2019ء کو کیا گیا تھا۔اس اسکیم کے تحت اہل کسان خاندانوں کو ہر چار ماہ بعد تین قسطوں میں 2000روپے فی کس کی شکل میں سالانہ 6000روپے کا فائدہ پہنچایا جاتاہے۔ جدید ڈیجیٹل تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست فائدہ منتقلی موڈ کے توسط سے یہ مدد براہ راست اہل مستفدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے۔ اب تک 11قسطوں میں پی ایم-کسان کے تحت اہل کسان خاندانوں کو 2لاکھ کروڑ سے زیادہ کا فائدہ پہنچایاجاچکا ہے۔اس میں سے 1.6لاکھ کروڑ کی منتقلی کووڈ وباء کی مدت کے دوران ہوئی ہے۔اس 12ویں قسط کے ساتھ جس کا  اجراءوزیر اعظم کے ذریعے 17اکتوبر 2022کو ہوگا ، منتقل کی جانے والی اس رقم کے 2.16لاکھ کروڑ سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔

 

 

اس رہنما اسکیم کے آغاز کے بعد سے اس اسکیم نے کئی میل کے پتھر عبور کرلیے ہیں اور اس کے پیمانے ، شفافیت اور اہل کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست پیسے کی بلا رکاوٹ منتقلی کی متعدد حلقوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کووڈ وباء کے دوران ملک کے کسانوں کو اپنے روزانہ اخراجات میں بڑی مدد ملی ہے۔

زرعی اسٹارٹ اَپ کانکلیو اور نمائش کا افتتاح

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی زرعی اسٹارٹ اَپ کانکلیو اور نمائش کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 300 اسٹارٹ اَپ پہلے دن سے منظم زراعت، فصل کے بعد اور قیمت تعین حل، متعلقہ زرعی سیکٹر ، ویسٹ  ٹو ویلتھ، چھوٹے کسانوں کے لئے مشین کاری، سپلائی چین نظم اور زراعت سے متعلق آلات پر اپنی اختراعات کی نمائش کریں گے۔اس اجلاس میں تقریباً 1500اسٹارٹ اَپس شریک ہوں گے۔ یہ پلیٹ فارم اسٹارٹ اَپس کو کسانوں، زرعی ماہرین اور کارپوریٹ وغیرہ کو کسانوں  سے بات چیت کی سہولت فراہم کرے گا۔18اکتوبر کو تکنیکی سیشن میں اسٹارٹ اَپس اپنے تجربات ساجھا کریں گے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو بھی کریں گے۔اس کے علاوہ پالیسی ساز 5ٹریلن کی معیشت میں اسٹارٹ اَپ کے رول کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو بڑھاوا دینے کے لئے موجودہ سرکاری اسکیموں کی رول کی وضاحت کریں گے۔

ملک میں زرعی اسٹارٹ اَپ کو بڑھاوا دینے کے لئے زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت (ایم او اے ایف ڈبلیو)نے راشٹریہ کرشی وِکاس یوجنا-زراعت اور اس سے متعلق سیکٹر میں تبدیلی لانے کے لئے سود مند نظریہ (آر کے وی وائی-رفتار)کی شروعات کی ہے۔ آئی اے آر آئی، مینج، این آئی اے ایم، اے اے یو اور یو ایس دھارواڑ اور 24 آر اے بی آئی جیسی 5معلوماتی تنظیموں سے شراکت داری کی گئی۔ پری –سیڈ اسٹیج اسٹارت اَپ کے لئے 5لاکھ اور سیڈ اسٹیج اسٹارٹ اَپ کے لئے 25لاکھ روپے تک کی مدد دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آر کے وی وائی –رفتار کے تحت 2500 سے زیادہ زرعی-اسٹارٹ اَپ کو زرعی سیکٹر میں چھوٹے کھیت کی شکل ، خراب بنیادی ڈھانچہ ، زرعی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ نوعیت کی زرعی تکنیکوں  کاکم استعمال ، کھادوں اور مسلسل جراثیم کش دواؤں کے زیادہ استعمال کے سبب زرخیزی میں کمی جیسے مسائل کا حل نکالنے کے لئے تربیت  دی گئی ہے۔

600پی ایم کسان سمردھی کیندروں (پی ایم –کے ایس کے)کاافتتاح

وزیر اعظم کیمیکل و کھاد کی وزارت کے 600 پی ایم کسان سمردھی کیندروں(پی ایم-کے ایس کے)کا افتتاح کریں گے۔موجودہ وقت میں ملک میں گاؤں ، ذیلی –ضلع؍سب –ڈویژن؍تعلقہ اور ضلعی سطح پر تقریباً 2.7لاکھ کھاد کی خوردہ دکانیں ہیں۔ وہ کمپنی کے زیر اثر کو آپریٹیو دکانیں ہیں یا پرائیویٹ ڈیلروں کے ہاتھوں خوردہ فروخت کرتی ہیں۔ کھاد کی خوردہ دکانوں کو مرحلہ وار طریقے سے وَن اسٹاٹ شاپ میں تبدیل کیا جائے گا ، جسے پردھان منتری کسان سمردھی کیندر (پی ایم کے ایس کے)کہا جاتا ہے، جو ملک میں کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گا اور زرعی سامان (کھاد، بیج، آلات مہیا کرے گا)، اس کے ساتھ ساتھ مٹی ، میج ، کھاد کے لئے جانچ سہولتیں ، کسانوں کے درمیان بیداری، مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور بلاک ؍ضلع سطح کے آؤٹ لیٹ پر خوردہ فروخت کاروں کی مستقل صلاحیت سازی کرنا بھی ان کے کام میں شامل ہوگا۔پائلٹ موڈ میں ہر ضلع سطح پر کم از کم ایک خوردہ دکان کو ماڈل دکان میں تبدیل کیا جائے گا۔330499خوردہ کھاد دکانوں کو پی ایم کے ایس کے میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

بھارت یوریا بیگ –کسانوں کے لئے وَن نیشن  وَن فرٹیلائز راسکیم کا افتتاح

عزت مآب وزیر اعظم کیمیکل سیکٹر  میں وَن نیشن، وَن فرٹیلائزر (او این او ایف)نامی سب سے بڑی پہل کا بھی آغاز کریں گے۔ حکومت ہند کھاد کمپنیوں کے لئے برانڈ نام ’’بھارت‘‘کے تحت اپنے سامانوں کی خریدو فروخت کو لازمی کررہی ہے، تاکہ ملک بھر میں زرعی برانڈوں کا ایک معیار قائم کیا جاسکے، خواہ کوئی بھی کمپنی اسے تیا رکرتی ہو۔یہ’’بھارت یوریا، بھارت ڈی اے پی، بھارت ایم او پی اور بھارت این پی کے ‘‘ہوسکتا ہے۔ تمام کھادوں کے لئے واحد برانڈ ’’بھارت‘‘کے فروغ سے کھادوں کی بے ترتیب آمدو رفت کم ہوجائے گی ، جو اعلیٰ مال ڈھلائی سبسڈی کی وجہ ہے۔ پی ایم ایگری-اسٹارٹ اَپ کانکلیو اور کسان سمان سمیلن 2022کے حصے کی شکل میں عزت مآب وزیر اعظم اس پروگرام کے دوران بھارت یوریا بیگ لانچ کریں گے۔

ہفتہ وار فرٹیلائز ر انٹر نیشنل ای-میگزین کا افتتاح

انڈین ایج،ایک بین الاقوامی کھاد ای-میگزین ہے۔ یہ کسانوں کی کامیابی کی کہانیوں سمیت حال میں ہوئی پیش رفت ، قیمت رجحان تجریہ، دستیابی اور کھپت سمیت گھریلو اور بین الاقوامی کھاد پس منظر پر معلومات فراہم کرے گا۔ عزت مآب وزیر اعظم اس تقریب میں انڈین ایج  کا اجراء کریں گے۔

 

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

Date: 15.10.2022

U. No.11451


(Release ID: 1868067) Visitor Counter : 194