ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریل بجلی کاری کو زبردست فروغ


ہندوستانی ریلویز نے مجموعی بی جی نیٹ ورک 81.51 فی صد بجلی کاری کا کام مکمل کرلیا

اپریل سے ستمبر 2022 میں 851 روٹ کلو میٹر (آ ر کے ایم ایس) کی بجلی کاری کی گئی

بجلی کاری سے ایندھن توانائی  کا بہتر استعمال ہوسکے گا

Posted On: 14 OCT 2022 3:09PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلویز نے اپنے مکمل بروڈ گیج نیٹ ورک کی بجلی کاری کا جرأت مندانہ منصوبہ بنایا ہے، جس سے نہ صرف یہ کہ ایندھن توانائی کا بہتر استعمال ہوسکے گا اور ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ اس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

مالی سال 23-2022 کے دوران  ہندوستانی ریلویز نے 851 روٹ کلو میٹرز حاصل کئے جبکہ گزشتہ مالی سال 22-2021 کے دوران 562 آر کے ایم ایس ہوئے تھے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے 51.4 فی صد اضافہ ہے۔ اس مالی سال کے دوران 6500 آر کے ایم ایس پر بجلی کاری کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 22-2021 کے دوران ہندوستان میں 6366 آر کے ایم کی بجلی کاری کی گئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

30.09.2022 تک بی جی نیٹ ورک کے 65141 آر کے ایم میں سے 53098 آر کے ایم کی بجلی کاری کی جاچکی ہے، جو کہ مجموعی بی جی نیٹ ورک کا 81.51 فی صد ہے۔

****

U.No:11417

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1867936) Visitor Counter : 109