پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے توانائی کے عالمی چیلنج کو بخوبی سنبھالا:مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری


تین روزہ پانچویں جنوبی ایشیائی جیو سائنس کانفرنس، جیو انڈیا 2022 شروع

پٹرولیم کے مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 14 OCT 2022 4:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے عالمی توانائی کے چیلنجوں کو بہت اچھی طرح سے سنبھالا ہے، ترقی پذیر معیشت کو بڑھتی ہوئی عالمی خام اور گیس کی قیمتوں سے محفوظ رکھا ہے۔ اس وقت ہمارے ملک میں روزانہ پچاس لاکھ بیرل پٹرولیم استعمال ہو رہا ہے اور اس میں تین فیصد اضافہ بھی ہو رہا ہے جو کہ عالمی اوسط سے تقریباً ایک فیصد زیادہ ہے۔ پٹرولیم اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہ بات جے ای سی سی، سیتا پورہ میں آج شروع ہونے والی تین روزہ جنوبی ایشیائی جیو سائنس کانفرنس جیو انڈیا 2022 کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر موصوف نے تجربہ کار ماہر ارضیات شیام ویاس راؤ، سابق ڈائریکٹر (ایکسپلوریشن)، او این جی سی کو بھی افتتاحی اجلاس میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015MAO.jpg

افتتاحی اجلاس میں وزیر موصوف نے کہا کہ مقررہ وقت سے 5 ماہ پہلے ہی پٹرول میں ایتھنول ملاوٹ کا فیصد 2013 میں 0.67 فیصد سے بڑھ کر مئی 2022 میں 10 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ 2.7 ملین ٹن کاربن کے اخراج کو کم کر رہا ہے جو ماحولیات کے لیے اچھا ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے اندازوں کے مطابق ہندوستان آنے والی دو دہائیوں میں عالمی توانائی کی کھپت میں ایک چوتھائی (25 فیصد) کا حصہ ڈالے گا۔ بی پی کا اندازہ ہے کہ ہندوستان کی توانائی کی مانگ دوگنی ہو جائے گی، جبکہ قدرتی گیس کی مانگ 2050 تک پانچ گنا بڑھنے کی توقع ہے۔

پٹرولیم کے سکریٹری پنکج جین نے کہا کہ ماہرین ارضیات کو توانائی کے ذرائع کی بڑھتی ہوئی مانگ اور کمی کے تناظر میں اپنا تعاون بڑھانے کے لیے اس موقع کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے ارضیاتی سائنسی برادری سے کہا کہ وہ گہرے سمندر، انتہائی گہرے سمندر اور ساحل کے لیے موزوں علم تیار کریں تاکہ ماحولیاتی پائیدار اور موزوں طریقے سے تیل اور گیس کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔

اس سے پہلے معززین اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے راجیش کمار شریواستو، سی ایم ڈی، آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹیڈ (او این جی سی) اور اے پی جی کے اعلیٰ سرپرست نے کہا کہ ‘‘جیو انڈیا، ایسوسی ایشن آف پٹرولیم جیولوجسٹ (اے پی جی) انڈیا کے زیراہتمام پچھلے 14 سالوں میں ایک بڑا قائد رہا ہے۔ دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی جنوبی ایشیائی ارضیاتی کانفرنس اور نمائش حجم اور بین الاقوامی شرکت کے لحاظ سے تیار ہوئی ہے۔ تیل اور گیس کے شعبے میں آٹومیشن ٹیکنالوجی کی عالمی مارکیٹ ویلیو 2030 تک تقریباً دوگنی اور تقریباً 42 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تیل اور گیس کا شعبہ ڈیجیٹل تبدیلی سے فائدہ اٹھائے۔

کانفرنس کے پہلے دن مکمل اجلاس میں ماہرین اور پالیسی سازوں بشمول پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری پنکج جین،ایس سی ایل داس، ڈی جی- ڈی جی ایچ ،ایکسون کے ایم ڈی جسٹن مرفی،ایکوئینر کے ایم ڈی دیسیکن سندرراجن،ایم ڈی ای آئی-ٹرکھی،انویسٹ انڈیا کے روونیت مان نے سرگرم شرکت کی۔ توانائی کے امور کے ماہر نریندر تنیجا نے اجلاس کی نظامت کی۔

وزیر موصوف نے جیو انڈیا 2022 کی نمائش کا بھی افتتاح کیا، جہاں متعدد ہندوستانی اور عالمی پٹرولیم کمپنیاں اور خدمات فراہم کرنے والے تیل اور گیس کی کھوج اور پیداوار کے لیے اپنی جدید خدمات اور آلات کی نمائش کر رہے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11419)


(Release ID: 1867819) Visitor Counter : 124