کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بھارت کی راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز لمیٹیڈ اور جرمنی کے کے+ایس منرلز اینڈ ایگریکلچر جی ایم بی ایچ کے ذیلی ادارے میسرز کے پلس ایس مڈل ایسٹ ایف زیڈ ای ڈی ایم سی سی کے درمیان مفاہمت نامے کی ستائش کی
میسرز کے پلس ایس مڈل ایسٹ ایف زیڈ ای ڈی ایم سی سی 2025 تک سالانہ 1,05,000 میٹرک ٹن موریٹ آف پوٹاش (ایم او پی) ہندوستان کی مخصوص قیمت پر فراہم کرے گا
‘‘یہ طویل مدتی معاہدہ ہندوستانی کاشتکار برادری کو مناسب قیمت پر ایم او پی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا’’: ڈاکٹر مانڈویہ
Posted On:
11 OCT 2022 2:46PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کو آج راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس(آر سی ایف) کی طرف سے میسرز کے پلس ایس میڈل ایسٹ ایف زیڈ ای ڈی ایم سی سی (کے+ایس منرلز اینڈ ایگریکلچر جی ایم بی ایچ، جرمنی کا ذیلی ادارہ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پیش کیا گیا۔ مفاہمت نامے پر 6 اکتوبر 2022 کو دستخط کیے گئے تھے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد کاشتکار برادری کے لیے ایم او پی کی دستیابی کو بہتر بنانا اور مختلف قسم کے پیچیدہ کھادوں کی مقامی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بھی موجود تھے۔
کسان برادری کے لیے کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند وسائل سے مالا مال ممالک کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے ذریعے سپلائی کے رابطے قائم کرنے کے لیے گھریلو کھاد کی صنعت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ خام مال اور کھاد کے معدنیات کی درآمدات پر ہندوستان کے زیادہ انحصار کے پیش نظر یہ شراکتیں وقت کے ساتھ ساتھ کھادوں اور خام مال کی محفوظ دستیابی فراہم کرتی ہیں اور بازار کے غیر مستحکم حالات میں قیمتوں میں استحکام بھی پیش کرتی ہیں۔
مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر،میسرز کے پلس ایس 2022 سے 2025 تک کی مدت کے لیے سالانہ 1,05,000 ایم ٹی موریٹ آف پوٹاش (ایم او پی)ہندوستان کی مخصوص قیمت پر فراہم کریگا۔میسرز کے پلس ایس میسرز آر سی ایف کو اس کے کیپٹیو استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے تجارتی مقاصد کے لیے ایم او پی فراہم کرے گا۔ یہ مقدار آر سی ایف کی 60 فیصد کیپٹیو کھپت کی ضرورت کو پورا کرے گی۔
ٹیم آر سی ایف کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ‘‘آر سی ایف کی طرف سے دستخط شدہ یہ طویل مدتی معاہدہ ہندوستانی کاشتکار برادری کو مناسب قیمت پر ایم او پی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔’’ انہوں نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی اور سیاسی صورتحال میں جب ایم او پی کی بین الاقوامی قیمتوں میں انتہائی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، آر سی ایف کے ذریعے دستخط شدہ طویل مدتی معاہدہ ملک میں ایم او پی کی قیمتوں کے استحکام کو برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس موقع پر جناب ارون سنگھل، سکریٹری (فرٹیلائزرز)، جناب ایس سی مدگریکر (سی ایم ڈی آر سی ایف) اور محکمہ کھاد کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12281)
(Release ID: 1866903)
Visitor Counter : 131