وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سِول ہاسپٹل اسروا، احمد آباد میں1275 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ہیلتھ کئر سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے لئے وقف کیا


اگر حکومت کا دل اور اس کی نیت عوام  کے مسائل کے احساس سے پر نہیں ہے تو مناسب صحت بنیادی ڈھانچے کا قیام ممکن نہیں ہے

’’گجرات میں کام اور حصولیابیاں اس قدر ہیں کہ کبھی کبھی تو ان کو شمار کرنا بھی مشکل ہوتا ہے‘‘

’’آج سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس حکومت گجرات کے لئے انتھک کام کررہی ہے‘‘

جب حکومت حساس ہوتی ہے تو سماج کو ہی اس کے سب سے بڑے فائدے پہنچتے ہیں، جن میں کمزور طبقات اور ہماری مائیں اور بہنیں شامل ہیں

Posted On: 11 OCT 2022 4:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سول ہاسپٹل ، اسرو ا، احمد آباد میں 1275 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ہیلتھ کئر سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے لئے وقف کیا۔

تقریب کے مقام پر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نے ہیلتھ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کاجائزہ لیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم ڈائس پر پہنچے جہاں ان کی عزت افزائی کی گئی۔وزیر اعظم نے ان تمام کی تختی کی نقاب کشائی کی اور قوم کے لئے وقف کیا:۔ (1) گردے کی بیماریوں کے تحقیقی ادارے (آئی کے ڈی آر سی) کی منجو شری مل کیمپس ہیں ۔

(2) سول ہاسپٹل کیمپس اسروا میں گجرات کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ہاسپٹل بلڈنگ آئی سی۔ (3) یو این مہتا ہاسپٹل میں ہوسٹل ۔ (4) ایک ریاست ایک ڈائلائسس پروگرام کے ساتھ گجرات ڈائلائسس پروگرام میں توسیع۔ (5) گجرات ریاست کے لئے کیمو پروگرام۔ اس کے بعد وزیر اعظم  نے ان تمام کی سنگ بنیاد رکھے:۔ (1) نیو میڈیکل کالج، گودھرا ہاسپٹل (3) سول ہاسپٹل ، اسروا میں میڈیکل گرلز کالج (4) رین بسیرا سول ہاسپٹل ، اسروا۔ (5) 125 بستروں والا ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ، بھلورا (6) سو بستروں والا سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل، انجر۔

وزیر اعظم نے موروا ہدف، جی ایم ایل، آر ایس جونا گڑھ اور سی ایچ سی واگھل میں سی ایچ سی کے مریضوں کے ساتھ بات چیت کی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ یہ گجرات میں صحت کے تعلق سے ایک بڑا دن ہے اور انھوں نے ان پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر تمام متعلقہ لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ گجرات کے عوام کو دنیا کی جدید ترین طبی ٹیکنالوجی ، بہتر فائدے اور طبی بنیادی ڈھانچہ ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان طبی فائدوں کی دستیابی کے بعد اب جو لوگ مہنگا علاج معالجہ نہیں کراسکتے وہ سرکاری اسپتالوں میں جاسکتے ہیں جہاں طبی ٹیمیں ان کا بروقت علاج کرنے کے لئے موجود ہوں گی۔ وزیر اعظم نے یاد کیا کہ تقریبا ساڑھے تین برس قبل انھیں 1200 شہروں والے زچہ بچہ سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح کرنے کا موقع ملا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گردوں کی بیماریوں کے  ادارے اور امراض قلب کے یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ کی گنجائش اور خدمات کو وسعت دی جارہی ہے۔ گجرات کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت کے ساتھ بون میرو ٹرانسپلانٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک کا پہلا سرکاری اسپتال ہوگا جہاں سائبر نائف جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات تیزی سے ترقی کی نئی بلندیاں سر کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات میں ترقی کی رفتار یہ ہے کہ کبھی کبھی اس کے کاموں اور حصولیابیوں کو شمار کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔

بیس ۔ پچیس برس قبل گجرات میں ناقص نظام کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس ضمن میں صحت کے شعبے کی پسماندگی ، تعلیمی بد انتظامی ، بجلی کی کمی اور امن وقانون کے مسائل کا ذکر کیا۔ ان سے بھی زیادہ بڑی خرابی تھی ووٹ بینک کی سیاست۔ انھوں نے کہا کہ آج گجرات آگے بڑھ رہا ہے اور ان تمام خرابیوں کو اس نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آج ہائی ٹیک اسپتالوں کے معاملے میں گجرات سب سے آگے ہے۔ جہاں تک تعلیمی اداروں کا سوال ہے،گجرات کے مقابلے پر کوئی نہیں ہے۔ اسی طرح گجرات میں پانی ، بجلی اور امن وقانون کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس حکومت گجرات کے لئے انتھک کام کررہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج نقاب کشائی کئے گئے صحت بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں نے گجرات کو ایک نئی پہچان دی ہے اوریہ پروجیکٹ گجرات کے عوام کی صلاحیتوں کے آئینہ دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اچھی ہیلتھ سہولیات کے ساتھ گجرات کے عوام اس بات پر بھی فخر کریں گے کہ ہماری ریاست میں عالمی درجے کی طبی سہولیات کا فروغ ہورہا ہے۔ اس سے گجرات کے طبی سیاحت کے امکانات کو بھی بروئے کار لایا جاسکے گا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے اچھے انفراسٹرکچر کے لئے نیت اور پالیسیاں دونوں کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا دل اور نیت دونوں عوام کے مسائل سے فکر مند طور پر مربوط نہ ہوں تو صحت کے لئے موزوں انفراسٹرکچر کی تشکیل ممکن نہیں۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ جب ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ پورے دل سے کوششیں کی جاتی ہیں تو ان کے نتائج بھی اسی مناسبت سے کثیر جہت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہی گجرات کی کامیابی کا راز ہے‘‘۔

میڈیکل سائنس کی تشبیہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ ’سرجری‘ سے کام لیا تھا یعنی پرانے غیر متعلقہ نظاموں کو پورے ارادے اور طاقت سے ختم کیا۔ دوسرا 'علاج ' یہ کیا کہ نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیشہ نئی اختراع سے کام لیا، تیسرا قد  'کیئر' کا اٹھایا یعنی صحت کے نظام کی ترقی کے لیے حساس طریقے سے کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات پہلی ریاست ہے جس نے جانوروں کی بھی دیکھ بھال کی۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں اور عالمی وبا کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ون ارتھ ون ہیلتھ مشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ حکومت نے احتیاط سے کام کیا اور کہا کہ ’’ہم لوگوں کے پاس گئے، ان کی حالت زار کو سمجھا‘‘۔ عوامی شراکت کے ذریعے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب نظام صحت مند ہوا تو گجرات کا صحت کا شعبہ بھی صحت مند ہو گیا اور اب گجرات کو ملک میں ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ انہوں نے گجرات سے حصل اسباق سے مرکزی حکومت میں استفادہ کیا، بتایا کہ گزشتہ 8 برسوں میں مرکزی حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں 22 نئے ایمس سامنے لائے  اور گجرات کو بھی اس کا فائدہ ہوا ہے۔ "گجرات کو اپنا پہلا ایمس راجکوٹ میں ملا"۔ گجرات میں صحت کے شعبے میں کئے جانے والے کام کی عکاسی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ وہ دن دور نہیں جب گجرات میڈیکل ریسرچ، بائیوٹیک ریسرچ اور فارما ریسرچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر اپنا نام پیدا کرے گا۔

وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ  حکومت کے حساس ہونے کا معاشرہ ہی سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے جس میں کمزور طبقات کے ساتھ ساتھ مائیں اور بہنیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ اس زمانے کو یاد کرتے ہوئے جب نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات اور زچگی کی شرح اموات ریاست کے لئے شدید تشویش کا باعث تھیں اور پچھلی حکومتوں نے ایسے ناخوشگوار واقعات کے لیے تقدیر کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری حکومت تھی جس نے ملک کی ماؤں اور بچوں کے لئے ایک موقف اختیار کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ بیس برسوں میں ہم نے مطلوبہ پالیسیاں تیار کیں اور انہیں نافذ کیا جس کے نتیجے میں شرح اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی‘‘۔ ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ابھیان‘‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پیدا ہونے والی لڑکیوں کی تعداد اب نوزائیدہ لڑکوں کی تعداد سے بڑھ گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اس طرح کی کامیابیوں کا سہرا گجرات کی حکومت کی 'چرنجیوی' اور 'کھلکھلاہٹ' جیسی پالیسیوں کے سر باندھا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ گجرات کی کامیابی اور کوششیں مرکزی حکومت کے ’اندر دھنش‘ اور ’مترو وندنا‘ جیسے ارادوں کو راستہ دکھا رہی ہیں۔

اپنا خطبہ مکمل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے غریبوں اور ضرورت مندوں کے علاج کے لئے آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں کا ذکر کیا۔ ڈبل انجن والی حکومت کی طاقت کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آیوشمان بھارت اور مکھیہ منتری امریتم یوجنا کا امتزاج ریاست گجرات میں غریبوں کی صحت کی ضرورتوں کو پورا کر رہا ہے۔

’’صحت اور تعلیم صرف دو شعبے ہیں جو نہ صرف موجودہ بلکہ مستقبل کی سمت کا تعین کرتے ہیں‘‘۔ 2019 میں 1200 بستروں کی سہولت کے ساتھ سول اسپتال کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہی اسپتال صحت کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر ابھرا اور ایک سال بعد دنیا میں پھیلنے والی عالمی وبا ء کوویڈ 19 کے دوران لوگوں کی خدمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس واحد صحت کے بنیادی ڈھانچے نے عالمی وبا کے دوران ہزاروں مریضوں کی جانیں بچائیں‘‘۔ وزیر اعظم نے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنی بات یہ کہتے ہوئے مکمل کی کہ ’’میری خواہش ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان کسی بھی طرح کی بیماری سے محفوظ  رہے‘‘۔

اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، پارلیمانی اراکین، جناب سی آر پاٹل، جناب نرہری امین، جناب کریت بھائی سولنکی اور جناب ہنس مکھ بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد کے سول اسپتال اسروا میں تقریباً 1275 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت کی دیکھ بھال کی مختلف سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے غریب مریضوں کے اہل خانہ کی رہائش کے لئے شیلٹر ہومز کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے کارڈیک کیئر کے لئے نئی اور بہتر سہولت گاہ اور یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سنٹر میں ہاسٹل کی نئی عمارت، انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اینڈ ریسرچ سنٹر کی ایک نئی اسپتالی عمارت اور گجرات کینسر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت وقف کی۔

*****

 

 

U.No:12285

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1866902) Visitor Counter : 169