ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نےمارکیٹنگ سے متعلق تقریبات میں حصہ لینے کی غرض سے  دستکاری کے کاریگروں کے لئے


ایک  آن لائن پورٹل شروع کیاہے

اس آن لائن عمل سے سبھی دستکاروں کو مساوی ، منصانہ اورشفاف موقع فراہم ہوگا

Posted On: 10 OCT 2022 1:53PM by PIB Delhi

ڈیولپمنٹ  کمشنر(دستکاری ) کے دفترنے آن لائن پورٹل کے توسط سے مارکیٹنگ سے متعلق تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے درخواستیں طلب کرنے کے عمل کا آغاز کیاہے ۔ اس سے دستکاروں اورکاریگروں کو مکمل طورپر ڈجیٹل پرمبنی مارکیٹنگ سے متعلق پلیٹ فارم دستیاب ہو جائے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں سالانہ لگ بھگ 200گھریلو مارکیٹنگ تقریبات کا انعقاد کیاجاتاہے ۔ جن کا مقصد دستکاروں اور  صناعوں  کو ان کی مصنوعات کی فروخت میں معاونت کرنا ہے ۔ درخواستیں طلب کرنے سے لے کر انھیں منتخب کرنے اوربالآخر اسٹال الاٹمنٹ کرنے سے متعلق آن لائن عمل مکمل طورپر کمپیوٹر پرمبنی ہے ۔ جس میں کسی بھی قسم کا انسانی عمل دخل نہیں ہوتا۔ آن لائن عمل کی بدولت سبھی دستکاروں اور کاریگروں کو مساوی ،منصفانہ اورشفاف موقع فراہم ہوتاہے ۔ سبھی متلعقہ فریقوں کو درخواستیں جمع کرانے کے بارے میں وسیع رہنما ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ جس کا مقصد دستکاروں اورصناعوں کو جانکاری فراہم کرنا ہے ۔ (یہ سب سرکاری ویب سائٹ پربھی دستیاب ہے )۔

ڈیولپمنٹ کمشنر(دستکاری) کے دفتر نے انڈین ہینڈی کرافٹ پورٹل http://indian.handicrafts.gov.in کاآغاز کیاہے ۔ جس کے ذریعہ سبھی مستحق اوراہل کاریگر اورصناع ، مارکیٹنگ سے متعلق تقریبات کے لئے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ کاریگراوردستکار پہچان کارڈ نمبر سے لاگ ان کرسکتے ہیں ، جس کے بعد او ٹی پی کے ساتھ توثیق کورجسٹرڈ موبائل نمبر پربھیجاجاتاہے ۔ دلّی ہاٹ سمیت مارکیٹنگ سے متعلق سبھی تقریبات کے لئے درخواستیں وصول کرنے ، ان میں سے چنندہ کاانتخاب کرنے اوربالآخر الاٹمنٹ کرنے کا عمل ، صرف اسی پورٹل کے ذریعہ کیاجائے گااوراس کے ساتھ ہی گھریلو مارکیٹنگ تقریبات میں شرکت کے لئے جسمانی طوپر درخواستیں طلب کرنے کا طریق  کار، اب ترک کردیاگیاہے ۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11241

 


(Release ID: 1866447) Visitor Counter : 220