امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون، جناب امت شاہ نے آج آسام کے گوہاٹی میں شمال مشرقی کونسل کی 70ویں مکمل میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 09 OCT 2022 7:03PM by PIB Delhi

 

کئی دہائیوں سے شمال مشرق کی ترقی میں تین بڑی رکاوٹیں رہی ہیں - انتہا پسند گروپوں کا تشدد، ریل، سڑک اور ہوائی رابطے کی کمی اور پچھلی حکومتوں کی طرف سے شمال مشرق کی ترقی پر زور کا فقدان

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے گزشتہ 8 سالوں میں شمال مشرق میں امن قائم کرنے، رابطے بڑھانے اور خطے کی ترقی کو ترجیح دینے کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں

 

ملک میں ہر کوئی شمال مشرق کی زبانوں، ثقافتوں، کھانوں اور ملبوسات کو اپنا ورثہ سمجھتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اس خطے کی شناخت کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ شمال مشرق کے تمام مسائل کی جڑ تلاش کرنے کے بعد حکومت ہند نے ان کو حل کرنے کی بہت کوششیں کی ہیں۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ سیلاب، آبپاشی، سیاحت، جنگلات اور زراعت کے لیے این ای ایس اے سی کا بھرپور استعمال کریں

 

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا ماننا ہے کہ ہندوستان کی تمام زبانوں کو ساتھ لے کر ملک کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہے اور نئی قومی تعلیمی پالیسی میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ پرائمری تعلیم صرف مادری زبان میں ہونی چاہیے

 

ہندوستانی معیشت کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں حصہ ادا کرنے کے لیے شمال مشرقی ریاستوں کا مالیاتی نظم و ضبط ضروری ہے

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت قدرتی زراعت اور ڈیجیٹل زراعت کو ترجیح دے رہی ہے اور قدرتی مصنوعات کے سرٹیفیکیشن کے لیے امول اور 5 دیگر کوآپریٹو سوسائٹیوں کو ضم کر کے ایک ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

 

مٹی اور قدرتی مصنوعات کے معیار کی تصدیق کے لیے ملک بھر میں 500 سے زائد لیبارٹریز

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت سیلاب سے پاک اور منشیات سے پاک شمال مشرق، جیسی اہم مہمات کے لیے پرعزم ہے

 

ماحولیاتی تحفظ کے لیے شمال مشرقی ریاستوں کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے پاک رکھنے کی درخواست

 

ہائیڈرو پاور پلانٹس کا مقصد نہ صرف توانائی پیدا کرنا ہے بلکہ سیلاب سے بچاؤ میں بھی اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ 271 دلدلی زمینوں کا مثالی استعمال بھی سیلاب سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے

۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امیت شاہ نے آج آسام کے گوہاٹی میں شمال مشرقی کونسل کی 70ویں مکمل میٹنگ کی صدارت کی۔ شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور تعاون کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، شمال مشرقی علاقے کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ریاستوں اور مرکز اور شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف محکموں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

اپنے خطاب میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کی ترقی کی راہ میں کئی دہائیوں سے تین بڑی رکاوٹیں ہیں - انتہا پسند گروپوں کی طرف سے تشدد اور بدامنی، شمال مشرق میں ریل، سڑک اور ہوائی رابطہ کی کمی اور پچھلی حکومتوں کی طرف سے شمال مشرق کی ترقی پر زور کا فقدان۔  انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی ترقی پچھلی حکومتوں کی کبھی ترجیح نہیں رہی۔ لیکن، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت ہند نے پچھلے 8 سالوں میں شمال مشرق میں امن قائم کرنے، تمام رابطوں کو بڑھانے اور اس خطے کی ترقی کو ترجیح دینے کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پورا ہندوستان ملک کے شمال مشرق کی زبانوں، ثقافتوں، کھانوں اور ملبوسات کو اپنا ورثہ سمجھتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اس کے قدرتی تشخص کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں حکومت نے شمال مشرقی علاقہ کے تمام مسائل کی جڑ تلاش کرکے ان کو حل کرنے کی بہت سی کوششیں کی ہیں۔

جناب امت شاہ نے شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ سیلاب پر قابو پانے، آبپاشی، سیاحت، جنگلات اور زراعت کے لیے این ای ایس اے سی ڈیٹا کا بھرپور استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی ریاستوں میں این ای ایس اے سی کے لیے ایک نوڈل افسر تقرر کریں تاکہ اس پلیٹ فارم کا زیادہ سے زیادہ اور بہتر استعمال کیا جا سکے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ملک کی ہمہ جہت ترقی ملک کی تمام زبانوں کو ساتھ لے کر ہی ممکن ہے اور اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ابتدائی تعلیم مادری زبان میں ہونی چاہیے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اس وقت دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور شمال مشرقی ریاستوں کی طرف سے مالیاتی نظم و ضبط ضروری ہے تاکہ اسے دنیا میں دوسرا مقام حاصل ہو۔ قدرتی کھیتی اور ڈیجیٹل کھیتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ قدرتی کھیتی اور ڈیجیٹل کاشتکاری حکومت ہند کی ترجیحات کا معاملہ ہے اور قدرتی کی تصدیق کے لیے امول اور 5 دیگر کوآپریٹیو کو ضم کرکے ایک کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی کی تشکیل کا عمل جاری ہے اور  مصنوعات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مصنوعات کی تصدیق کے بعد یہ کوآپریٹو سوسائٹی ان کی برآمد کو بھی یقینی بنائے گی، جس سے منافع براہ راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں جائے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں 500 سے زیادہ لیبارٹریز مٹی اور قدرتی مصنوعات کے معیار کی تصدیق کریں گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیلاب سے پاک اور منشیات سے پاک شمال مشرق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے لیے بہت اہم ہے۔ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پلانٹس کا مقصد نہ صرف توانائی پیدا کرنا ہے بلکہ ان کا استعمال سیلاب سے بچاؤ میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 271 ویٹ لینڈز کا مثالی استعمال بھی سیلاب کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے شمال مشرقی ریاستوں کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے پاک رکھنے پر زور دیا۔

  

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11210        

 



(Release ID: 1866352) Visitor Counter : 174