نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہماچل پردیش میں واٹر اسپورٹس  سنٹر کا افتتاح کیا


اپنی نوعیت کا پہلا واٹر اسپورٹس سنٹر ایس اے آئی اور این ٹی پی سی کا مشترکہ پروجیکٹ ہے

Posted On: 09 OCT 2022 5:10PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کی صبح کو لڈم برمانا، بلاسپور، مدھیہ پردیش میں واٹر اسپورٹس سنٹر  کا افتتاح کیا۔ ہماچل پردیش کا یہ پہلا واٹر اسپورٹس سنٹر ،  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

image00127TC.jpg

اس پروگرام کے دوران ایس اے آئی اور این ٹی پی سی نے مفاہمت نامے کا تبادلہ بھی کیا۔

image0020JBU.jpg

اتنی عجلت میں یہ سنٹر کس طرح قائم کیا گیا ، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ محض ایک مہینے کی مدت میں واٹر اسپورٹس کے انتظامات کئے گئے اور میں ایس اے آئی اور این ٹی پی سی کے افسروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے یہ کام ممکن کر دکھایا۔ 40 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، جو روئنگ، کشتی رانی اور ڈونگی کے کھیل میں حصہ لیں گے۔ یہاں جدید ترین آلات اور سامان موجود ہیں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ہوسٹل کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنٹر میں نیشنل مقابلے بھی ہوں گے۔

image003VL6S.jpg

اس سنٹر کو روئنگ، کشتی رانی اور ڈونگی وغیرہ جیسے واٹر اسپورٹس کے لئے وقف کیا جائے گا۔

 

پروگرام کے دوران جناب ٹھاکر نے ہماچل پردیش عورتوں کی کبڈی ٹیم کی عزت افزائی کی، جنہوں نے گجرات میں جاری 36ویں قومی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1866309) Visitor Counter : 129