جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، جل شکتی کی وزارت 2 اکتوبر 2022 کو سوچھ بھارت دیوس (ایس بی ڈی) منائے گا


ہندوستان کی صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو مہمان خصوصی کے طور پر تقریبات کی صدارت فرمائیں گی

مرکزی جل شکتی کے وزیر کی طرف سے صدر جمہوریہ کو ‘سوچھ سرویکشن گرامین 2022’ اور جے جے ایم‘  کارکردگی  سے متعلق جائزہ  مالی سال 2022-2021’  رپورٹ پیش کی جائے گی

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ اعزاز سے نوازا جائے گا

جل جیون سرویکشن 2023،  ریٹروفٹ  ٹو ئین پٹ ابھیان اور سوچھ جل سے سرکشا مہم شروع کی جائے گی

Posted On: 30 SEP 2022 6:11PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، جل شکتی کی وزارت 2 اکتوبر 2022 کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کو سوچھ بھارت دیوس (ایس بی ڈی )کے طور پر منائے گا۔  اس کی تحریک محکمے نے  مہاتما گاندھی سے لی ہے۔ جنہوں نے ایک بار فرمایا تھا، ‘‘صفائی خدا پرستی کے ساتھ ہے’’۔ سوچھ بھارت مشن ان لوگوں سے اپنی طاقت حاصل کرتا ہے جنہوں نے اسے مکمل صفائی ستھرائی ۔سمپورنا سوچھتاکو یقینی بنانے کے لیے اسے ایک جن آندولن بنا دیا ہے ۔

محکمہ کی جانب سے 2 اکتوبر 2022 کو وگیان بھون میں ایک دن کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت ، جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور جل شکتی و قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈوکی موجودگی میں مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب کی صدارت کریں گی۔

  ڈی ڈی ڈبلیو ایس مرکزی حکومت کے دو فلیگ شپ پروگراموں کو نافذ کرتا ہے یعنی؛ سوچھ بھارت مشن (گرامین) اور جل جیون مشن (جے جے ایم)۔ جے جے ایم کا اعلان 15 اگست 2019 کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا جس کا مقصد ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنا تھا۔ اسی طرح، ایس بی ایم(جی) مرحلہ II مارچ 2020 میں شروع کیا گیا تھا، تاکہ دیہی ہندوستان کو  او ڈی ایف +یعنی کھلے میں رفع حاجت سے پاک(او ڈی ایف)  بنایا جائے، اور ہر گاؤں میں ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام کو یقینی بنایا جائے۔

a.jpg

تقریب کے دوران، مرکزی جل شکتی  کےوزیر صدر جمہوریہ کو سوچھ سرویکشن گرامین(ایس ایس جی )2022 کی رپورٹ پیش کریں گے۔ محکمہ 2018 سے سوچھ سرویکشن کا انعقاد کر رہا ہے۔ 2022 کے سرویکشن کو شروع کرنے کے لیے، یہ سروے 9 ستمبر 2021 کو جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے شروع کیا تھا۔ سوچھ سرویکشن رپورٹ میں تشخیص اور شہریوں کا تاثر وغیرہ  کی تفصیلات دی جائیں گی۔ درجہ بندی، فیلڈ سروے، ۔ اس کے علاوہ، سوچھ سرویکشن گرامین (ایس ایس جی)  2023سے متعلق تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی۔

تقریب میں ‘ کارکردگی سے متعلق تجزیہ مالی سال‘ 2022-2021’ پر رپورٹ کا اجراء بھی  عمل میں آئے گا۔ رپورٹ محکمہ کے ذریعہ کئے گئے تیسرے فریق کے سروے پر مبنی ہے، جس میں کام کرنے والے نل کے کنکشن کی تعداد، باقاعدگی اور فراہم کردہ پانی کے مقررہ معیار کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سروے کے دوران 712 اضلاع میں جانچ کی گئی جس میں 13,299 گاؤں شامل تھے۔ مجموعی طور پر 3,01,389 گھرانوں اور 22,596 سرکاری اداروں کا سروے کیا گیا۔ گھروں کے 2,19,564 پانی کے نمونے اور سرکاری اداروں کے 9,844 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ 2022 کے لیے نمونے کا  دائرہ  پچھلے سال سے تین گنا زیادہ ہے۔

سوچھ سرویکشن گرامین(ایس ایس جی ) 2022 اورجے جے ایم کارکردگی  سے متعلق رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر، محکمہ کے دو مشنوں کے نفاذ اور پیش رفت کی بنیاد پر 2 اکتوبر 2022 کو ہونے والے پروگرام کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس پروگرام میں جل جیون سرویکشن 2023 کا لانچ بھی کیا جائے گا۔ سرویکشن تمام ‘ہر گھر جل’ گاؤں میں نل کے پانی کے کنکشن کی فعالیت کے بارے میں وضاحت کرے گا۔ یہ اس بات کو  یقینی بنانے کا ایک ذریعہ ہے کہ جل جیون مشن کے مقصد کو حاصل کیا  گیا  یعنی کیا گاؤں کے ہر گھر تک پینے کے پانی کی مناسب مقدار باقاعدگی سے پہنچ رہی ہے۔

محکمہ اس موقع پر دو مہمات بھی شروع کرے گا:

  • گھرانوں میں جڑواں گڑھے والے بیت الخلاء کو فروغ دینے کے لیے ‘‘ریٹروفٹ  ٹو ئین پٹ ابھیان" مہم کو بہتر فیکل سلج مینجمنٹ کی طرف بڑھانا۔ یہ مہم ورلڈ ٹوائلٹ ڈے یعنی 19 نومبر 2022 کو اختتام پذیر ہوگی۔
  • ‘سوچھ جل سے سرکشا ’: پانی کے معیار سے متعلق مہم صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گی اور دیہی گھرانوں میں فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کی نگرانی میں بھی مدد کرے گی۔

*************

 

 

ش ح۔  ج ق ۔ رض

 

U. No.11133


(Release ID: 1865756) Visitor Counter : 129